امراض وعلاج (الف – ی)
صحت(health) کے بنیادی اہم مسائل کے بارے میں ضروری و بنیادی معلومات حاصل کیجئے ایچ ٹی وی ( HTV )پر۔ یہاں آپ کو ان تمام امراض (health a to z)کے بارے میں پتا چلے گا جن کے بارے میں لوگ جاننا چاہتے ہیں ۔ جانئے مختلف امراض کی وجوہات، علامات ، نشخیص اور علاج۔
صحت (health) کے مسائل کے بارے میں تمام اہم معلومات
یہاں آپ کو الف تا ی (health a to z)بیماریوں کی فہرست ملے گی جس کے ساتھ درج ہوگی ان امراض کے بارے میں معلوماتی مواد۔ عموماً معلومات کی کمی کی وجہ سے مریض کو صحیح ڈاکٹر تک رسائی اور علاج کے حصل مین دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مرض کے بارے میں اگر پہلے سے ہی بنیادی معلومات حاصل ہو تو بر وقت تشخیص مرض کا علاج بھی ممکن ہے اور اسے مزید بڑھنے سے روکا بھی جا سکتا ہے ۔
جب انسان کسی بھی مرض سے دوچار ہوتا ہے تو اس کا جسم اسے کہیں طرح کے اشارے (warning signs)دیتا ہے ۔ اگر انسان ان علامات کو سمجھ جائے تو ممکن ہے مرض سے آسانی سے نجات حاصل کرلے ۔ ہم اس کیٹگری میں تمام امراض کے بارے میں محض بنیادی معلومات ہی مہیا کرتے ہیں جو ماہرین سے تصدیق شدہ ہے ۔ ان کا علم آپ کو صحت (health) مند رہنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچے رہنے میں بھی مدد کر سکتا ہے ۔