خون کی بیماریاں

1,000

مختصرجائزہ

خون کے تین اہم اجزاء ہوتے ہیں۔خون کے سرخ خلیات،خون کے سفید خلیات اورپلیٹلیٹس۔ اگرخون کے ان تینوں اجزاء میں سے کسی ایک کے نظام میں بھی خرابی ہوجائے تواسے بنیادی طورپرخون کی بیماری کانام دیاجاتاہے۔

وجوہات

اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:

٭بون میروکے نظام میں خرابی

٭گردے کی خرابی

٭جگرکی خرابی

٭غذائی اجزاء کی کمی

٭جینیاتی خرابی

٭کینسرکے زخم

علامات

1۔خون کے سرخ خلیات کی بیماری کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭اینیمیا(خون کی کمی)

٭سستی

٭یرقان

٭تھکاوٹ

٭توجہ مرکوز کرنے میں دشواری

٭سانس لینے میں دشواری

2۔خون کے سفید خلیات کی بیماری کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭قوت مدافعت کی کمی

٭Lymphadenopathies (لمف نوڈ کی بیماری)

٭تلی کابڑھ جانا

٭جگرکابڑھ جانا

٭ہڈی میں درد

3۔پلیٹلیٹس کی بیماری کی مندرجہ ذیل علامات ہیں:

٭زخم ٹھیک ہونے میں دشواری

٭مسوڑھوں سے خون آنا

٭جلد پرریشز

٭آسانی سے خراش اورجلد کی رنگت خرا ب ہونا

٭جوڑوں میں درد اورسوجن

تشخیص وعلاج

 اس بیماری کے علاج کے لئے بنیادی وجہ تلاش کی جاتی ہے۔ اس کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں تاکہ علاج کی بہترمنصوبہ بندی کی جاسکے:

٭خون کی مکمل جانچ

٭Peripheral smear

٭لمف نوڈ کی جانچ / بائیوپسی

٭بون میروبائیوپسی

اس کاعلاج مندرجہ ذیل طریقوں سے کیاجاتاہے:

٭غذائی سپلیمنٹ

٭بون میروٹرانسپلانٹ

٭پورے خون کی منتقلی

٭فریش فروزن پلازما ٹرانسفیوژن

٭پلیٹلیٹس ٹرانسفیوژن


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...