ہائپرٹینسوامراض

440

مختصرجائزہ

ہائپرٹینسوامراض Hypertensive diseases وہ امراض ہیں جوہائی بلڈ پریشرسے ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوتے ہیں۔ان امراض کی چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
٭ہائیپرٹینسودل کی بیماری
٭ہائپرٹینسوریٹینوپیتھی
٭ہائپرٹینسوگردے کی بیماری

وجوہات

ہائپرٹینسوامراض کابنیادی سبب مسلسل بڑھاہوابلڈ پریشرہے۔

علامات

ہائی بلڈ پریشرمختلف پیچیدگیوں کاسبب بن سکتاہے۔جومندرجہ ذیل علامات کے ذریعے ظاہرہوتاہے:
٭ہائیپرٹینسودل کی بیماری سینے میں درد،سانس کی تنگی،تھکاوٹ،پیروں اورٹخنوں کی سوجن،مسلسل کھانسی
٭ہائپرٹینسوریٹینوپیتھی نظرکی کمزوری،آنکھوں کی سوجن،ڈبل وژن ،سردرد
٭ہائپرٹینسوگردے کی بیماری بھوک کی کمی،متلی ،قے،خارش،الجھن،منہ کاذائقہ خراب ہونا،وزن کی کمی

تشخیص وعلاج

ہائپرٹینسوامراض کی تشخیص کے لئے پہلے مریض میںہائی بلڈ پریشرکی تصدیق کرناضروری ہے۔مندرجہ ذیل ٹیسٹ اس کی تشخیص کی تصدیق میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں:
٭ہائیپرٹینسودل کی بیماری ایکوکارڈیوگرافی،الیکٹروکارڈیوگرافی،کورونری انجیوگرافی،ورزش اسٹریس ٹیسٹ
٭ہائپرٹینسوریٹینوپیتھی آپتھالموسکوپی،فلوریسین،ریٹیناکی انجیوگرافی
٭ہائپرٹینسوگردے کی بیماری یورین ڈائریکٹ رپورٹ،ایکسرے کے یوبی ،سی ٹی اسکین
ان پیچیدگیوں کابنیادی علاج بلڈ پریشرکونارمل سطح کے قریب تر رکھناہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...