کولیسٹرول
مختصرجائزہ
کولیسٹرول ایک ایسامادہ ہے جوہرانسان کے خون میں موجود ہوتاہے۔مقررہ حد تک کولیسٹرول جسم کے بہت سے افعال کے لئے ضروری ہے۔لیکن کولیسٹرول کی اضافی سطح سنگین پیچیدگیوں کی وجہ ہوسکتی ہے۔
وجوہات
ہائی کولیسٹرول کی دواہم وجوہات ہیں:
1۔موروثی اثرات
2۔غیرمعیاری طرززندگی جیسے ورزش کی کمی،غیرمتوازن اورمرغن غذا،تمباکونوشی
علامات
خون کی شریانوں میں کولیسٹرول جمنے کی بظاہرکوئی علامات نہیں ہوتی۔کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کے سبب یہ خون کی وریدوں کی اندرونی سطح پرجمناشروع ہوجاتاہے۔جس کے نتیجے میں شریانوں کاقطرکم ہوجاتاہے اورخون کے بہاؤمیں رکاوٹ پیداہوجاتی ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کی سطح میں مزید اضافہ ہوجاتاہے۔جس کے نتیجے میں دل تک جانیوالی شریانوں میں خون کابہاؤ انتہائی کم یامکمل طورپربند ہوجاتاہے تودل کاوہ حصہ جسے خون نہیں ملتا آکسیجن کی کمی کے سبب بری طرح متاثرہوتاہے۔جس کے نتیجہ میں مندرجہ ذیل پیچیدگیاں سامنے آتی ہیں:
٭سینے میں درد(شریانوں کاقطرکم ہونے سے خون کے بہاؤمیں رکاوٹ)
٭ہارٹ اٹیک(دل کوخون کی سپلائی بند ہونے سے)
٭فالج(دماغ کوخون کی سپلائی بند ہونے سے)
تشخیص وعلاج
ہائی کولیسٹرول کی تشخیص کے لئے لپڈ پروفائل کیاجاتاہے۔لپڈ پروفائل میں مندرجہ ذیل مقدارکی جانچ کی جاتی ہے:
٭ٹوٹل ایچ ڈی ایل
٭ٹوٹل ایل ڈی ایل
٭ٹوٹل ٹرائی گلیسرائڈ
طرززندگی میں مندرجہ ذیل تبدیلیوں اورادویات کے ذریعے ہائی کولیسٹرول کاعلاج کیاجاتاہے:
٭ورزش
٭وزن کی کمی٭صحت بخش غذا
٭تمباکونوشی سے مکمل پرہیز
ادویات جیسے اسٹاٹنس،کولیسٹرول اوبزورپشن انہیبیٹرز،بائل ایسڈ بائنڈنگ ریزنس