نظام تنفس میں بے قاعدگی

888

مختصرجائزہ

نظام تنفس  آکسیجن کی فراہمی کاذمہ دارہے۔یہ ایک ایسانظام ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خون سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کوہٹائے۔بہت سے امراض نظام تنفس پرحملہ آور Respiratory disorders ہوسکتے ہیں۔ان میں سے چند عام امراض درج ذیل ہیں:
1۔دمہ
2۔ورم
3۔تپ دق(ٹی بی)
4۔سرکوڈاسس
5۔نمونیا
6۔پھیپھڑوں کاکینسر

وجوہات

تمام امراض کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جیسے مخصوص بیکٹیریاکی وجہ سے ہونے والا انفیکشن،تمباکونوشی اورموروثی پس منظرکے باعث ہونے والی تنفس کی خرابیاں وغیرہ

علامات

نظام تنفس کے اعضاء میں خرابیوں کی علامات درج ذیل ہیں:
٭ایسی کھانسی جوٹھیک نہ ہوتی ہو
٭کھانسی میں معمولی مقدارمیں خون آنا
٭کھانسی میں تکلیف
٭سانس کی تنگی
٭سینے میں درد
٭گلے یاآواز کابیٹھ جانا
٭کوشش کے بغیروزن میں کمی
٭ہڈیوں میں درد
٭پسلیوں کے نیچے سینے میں درد
٭جلد کے اندرٹشوز میں غیرمعمولی سوجن
٭ سینے کی بیرونی طورپر بدنمائی
٭رات میںبخارپسینہ کے ساتھ یااس کے بغیر

تشخیص وعلاج

مریض کی مکمل ہسٹری جاننے کے بعد مندرجہ ذیل ٹیسٹ تنفس کے نظام میں خرابیوں کی تشخیص کی تصدیق میں مددگارثابت ہوتے ہیں:
٭سینے کاایکسرے
٭سینے کاسی ٹی اسکین
٭تھوک کلچر
٭پی ای ٹی اسکین
٭تھوک کے خلیوں کامطالعہ
٭نیوپلاسٹک ٹشوبائیوپسی
علاج مخصوص وجوہات پرمنحصرہوتاہے:
٭انفیکشن – اینٹی بائیوٹکس
٭کینسر– کیموتھراپی،ریڈیوتھراپی،سرجری
٭دمہ – کارٹیکواسٹیرائڈز
٭سرکوڈاسس – اینٹی امیون ادویات


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...