ٹھنڈ،فلواورسائنوسائٹس

656

مختصرجائزہ

ٹھنڈ،فلواورسائنوسائٹس یہ تینوں مختلف بیماریاں ایسی ہیں جن کی علامات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں۔یہ سبھی بنیادی طورپرسانس کی نالی (ناک،حلق،سانس کے راستے اورپھیپھڑوں) کومتاثرکرتی ہیں۔

وجوہات

ٹھنڈکی شکایت عام طورسے (rhinoviruses)وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ فلوانفلوئنزاوائرس کی وجہ سے ہوتاہے۔سائنوسائٹس ٹھنڈ سے ہونے والی پیچیدگی کی صورت میں ہوتا ہے۔اس کی ایک وجہ راہینووائرس بھی ہوتا ہے۔سائنوسائٹس بیکٹیریا کے سبب بھی ہوسکتا ہے۔کسی الرجی کی وجہ سے بھی اس کی شکایت ہوسکتی ہے۔

علامات

ٹھنڈ اورفلوکی علامات یہ ہیں:

٭100.4 F (38 C) سے زائد بخار
٭پٹھوں،خاص طورپرکمر،ہاتھوں اورپیروں میں درد
٭ٹھنڈ اورپسینہ
٭سردرد
٭مسلسل خشک کھانسی
٭تھکاوٹ اورکمزوری
٭بند ناک
٭حلق کی سوزش

2۔سائنوسائٹس کی علامات یہ ہیں:

٭ناک سے مستقل گہرے سبز رنگ کے مادہ کااخراج
٭انجماد خون کی وجہ سے ناک بند ہونا
٭آنکھوں کے اطراف،ماتھے اورناک میں درد(آگے جاکردرد میں مزید اضافہ ہوجاتاہے)

تشخیص وعلاج

علامات کی بنیادپرٹھنڈ کی تشخیص کی جاتی ہے۔فلوکی تشخیص بھی علامات کی بنیاد پرہوتی ہے لیکن اس کے ٹیسٹ بھی ہوتے ہیں۔جوفوری طورپرانفلوئنزاکی تشخیص کے ٹیسٹ کہلاتے ہیں۔سائنوسائٹس کی تشخیص مندرجہ ذیل ٹیسٹ اورطریقہ کارکے ذریعے کی جاسکتی ہے:

٭ناک کی اینڈواسکوپی
٭سائنس کاسی ٹی اسکین
٭سائنس کاایم آرآئی
٭ناک اورسائنس کلچر
٭الرجی کی جانچ
ٹھنڈ اورفلوکاعلاج پرانے طریقوں کے مطابق کیاجاتاہے۔مریض کوہائیڈریٹ رکھنے اورمکمل آرام کامشورہ دیاجاتاہے۔سائنوسائٹس کومندرجہ ذیل طریقہ کارکے ذریعے منظم کیاجاتاہے:
٭سیلائن نیسیل اسپرے
٭نیسیل اسٹیرائڈ اسپرے
٭نیسیل ڈیکنجسٹینٹ
٭اینٹی بائیوٹکس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...