دوران زچگی موت

622

مختصرجائزہ

دوران زچگی موت بچے کی پیدائش کے دوران ہونے والی تکلیف دہ پیچیدہ صورتحال ہے۔اسی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ بچہ کی پیدائش کے عمل کی نہایت احتیاط سے نگرانی کی جائے۔تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوری تشخیص اورعلاج کیاجاسکے اورایسی صورتحال سے بچنے کی کوشش کی جائے جوزچگی کی موت کاسبب بنتی ہیں۔بچے کی پیدائش میں ہونے والی چند عام پیچیدگیاں جوزچہ کی موت کاسبب بن سکتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:
٭پوسٹ پارٹم بلیڈنگ
٭دوران حمل ہائی بلڈ پریشرکے مسائل
٭پوسٹ پارٹم انفیکشن

وجوہات

بہت سی پیچیدگیاں ایسی ہیں جواس صورتحال کاسبب بن سکتی ہیںان میں سے کچھ یہ ہیں:
٭پوسٹ پارٹم بلیڈنگ–بچہ دانی پرزخم،بلیڈنگ کی خرابیاں،آنول نال ٹشو کی کیفیت
٭دوران حمل ہائی بلڈ پریشرکے مسائل– دائمی ہائی بلڈ پریشر،موٹاپا،جڑواں بچوں کی پیدائش،ماں کی عمربیس سال سے کم یاچالیس سال سے زیادہ ہونا
٭پوسٹ پارٹم انفیکشن–آنول نال کی کیفیت،ڈلیوری کی وجہ سے اندام نہانی کی جراحت،غیرمعمولی حالت(اشیاء اورآلات کاجراثیم سے پاک نہ ہونا) میں ڈلیوری

علامات

ان علامتوں اورنشانیوں کے بارے میں معلومات ہوناضروری ہے جوزچہ کی موت کاسبب بن سکتے ہیں۔اگرابتداء ہی میں علاج کرلیاجائے تودوران زچگی خاتون کوموت سے بچایاجاسکتاہے۔اس کی کچھ عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭پوسٹ پارٹم بلیڈنگ–اندام نہانی سے خون کابڑے پیمانے پراخراج بچہ کی پیدائش کے چوبیس گھنٹے بعد تک جاری رہنا،دل کی دھڑکن کاتیز ہونا،سانس لینے کی شرح میں اضافہ،بے ہوش ہونا
٭دوران حمل ہائی بلڈ پریشرکے مسائل–دوران حمل مسلسل ہائی بلڈ پریشررہنا
٭پوسٹ پارٹم انفیکشن–بخار،ٹھنڈ،پیٹ میں ہلکادرد، بچے کی پیدائش کے دس دن بعد تک اندام نہانی سے بوکاآنا

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص علامات کی بنیاد پرکی جاتی ہے۔زچگی کی موت کوروکنے کے لئے ابتداء میں ہی علاج کرنا ضروری ہے۔

٭پوسٹ پارٹم بلیڈنگ–بلیڈنگ روکنے کے لئے اوکسیٹوسن شاٹ،خون کانقصان ہونے کے سبب انتقال خون
٭دوران حمل ہائی بلڈ پریشرکے مسائل–بلڈ پریشرکوباقاعدگی سے مانیٹرکریں،حمل کی مدت کے دوران اسے کنٹرول میں رکھیں
٭پوسٹ پارٹم انفیکشن–اینٹی بائیوٹکس،انفیکشن کابنیادی سبب تلاش کریںا اوراس کا باقاعدہ علاج کروائیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...