بریسٹ کینسر

616

مختصرجائزہ

چھاتی کاسرطان چھاتی کے ٹشوز میں غیرمعمولی خلیات کی افزائش کی وجہ سے ہوتاہے۔یہ خواتین میں کینسرکی سب سے عام قسم ہے۔لیکن اب ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے اس کی ابتدائی تشخیص آسان ہوگئی ہے۔اسی وجہ سے اس مرض سے منسلک اموات کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

وجوہات

تمام کینسرز کی طرح چھاتی کا کینسربھی مختلف جینیاتی اورماحولیاتی عوامل کی وجہ سے ہوتاہے ۔جومریض میں کینسرکی افزائش کاسبب بنتے ہیں۔ان میں سے کچھ عوامل درج ذیل ہیں:
٭بڑھتی عمر
٭چھاتی کے کینسرکی ذاتی تاریخ اورچھاتی کی دیگرصورتحال
٭چھاتی کے کینسرسے متعلق فیملی ہسٹری
٭وراثت میں ملنے کے سبب کینسرکاخطرہ بڑھ جاتاہے
٭تابکاری کی وجہ سے
٭موٹاپا
٭ماہواری کاآغاز عمومی وقت سے پہلے ہونا
٭مینوپاس دیرسے ہونا
٭بڑی عمرمیں پہلے بچہ کی پیدائش
٭ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی

علامات

چھاتی کے کینسرکے خدشات کے باعث مریض کومندرجہ ذیل علامات پرنظر رکھنی چاہئے:
٭چھاتی میں گومڑیاگلٹی محسوس کرناجوچھاتی کے اردگرد کے ٹشوز سے مختلف ہو
٭چھاتی کی جسامت اوربناوٹ میں تبدیلی
٭چھاتی کی جلد میں تبدیلیاںجیسے گڑھے پڑنا
٭نپل میںتبدیلی واقع ہونا
٭نپل کے اطراف میں چھلکے جیسی پرت کاجمنایااندرکی طرف چلے جانا
٭نپل میں سے خون یاموادکارسنا
٭چھاتی کی جلد کی رنگت یااحساس میں تبدیلی جیسے جلد کاسرخ یاکھردراہونا

تشخیص وعلاج

ذیل میں کچھ ٹیسٹ اورطریقہ کاردرج ہیں جن کی مدد سے چھاتی کے کینسرکی تشخیص کی جاسکتی ہے:
٭بریسٹ ایگزامینیشن
٭میموگرام
٭بریسٹ الٹراساؤنڈ
٭چھاتی کی گلٹی کے نمونے کی بائیوپسی
٭برسیٹ ایم آرآئی
چھاتی کے کینسرکے علاج کے مختلف طریقہ کارہیں جوصرف ایک یامجموعی طورپراستعمال کئے جاسکتے ہیںجویہ ہیں:
٭سرجری(لمپیکٹمی،پستان براری یعنی جراحی کے ذریعے پستان کاٹنے کاعمل،گلٹی کوہٹانا)
٭کیموتھراپی
٭ریڈیوتھراپی
٭ہارمون تھراپی


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...