وٹامنز اورسپلیمنٹ

386

مختصرجائزہ

بہترین اورصحت بخش زندگی کے لئے وٹامن اورمعدنیات بہت ضروری ہیں۔اگرچہ جسم کواس کی خفیف مقدارمیں ضرورت ہوتی ہے لیکن جدید ترین غذاعام طورسے اس کی ضرورت پوری نہیں کرپاتی۔لہٰذاوٹامن اورمعدنیات گولیوں کی شکل میں یااس کے سپلیمنٹ روزانہ کی ضروریات کوپوراکرنے کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

وجوہات

وٹامن اورمعدنیات کی کمی کی بنیادی وجوہات یہ ہیں:
٭غذائیت کی کمی
٭آنتوں میںجذب کرنے کی صلاحیت میں کمی
٭جسم میں اضافی ضرورت (حمل)
٭دائمی امراض
٭کینسر

علامات

جب جسم کواس کی مطلوبہ مقدارمیں وٹامن اورمعدنیات نہیں ملتے تواس کی بہت سی علامات ظاہرہوتی ہیںان میں سے کچھ یہ ہیں:
٭اینیمیا
٭رات کونظرنہ آنا
٭بلیڈنگ ڈس آرڈر
٭بال گرنا
٭ناخن کاٹوٹنا
٭ماند /پھیکی جلد

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص مریض کی ہسٹری خاص طورپرغذائی ہسٹری کی بنیاد پرکی جاتی ہے۔
وٹامن اورمعدنیات کی کمی کے علاج کے لئے مارکیٹ میں بڑی مقدارمیں سپلیمنٹ دستیاب ہیں۔جووٹامن اورمعدنیات کی روزمرہ ضروریات کوپوراکرسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...