کیا ایکوپنکچر کے ذریعے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟
ایکوپنکچر (acupuncture) اور اس کی افادیت کے بارے میں مختلف لوگوں کے مختلف عقائد ہیں ۔روایتی چینی علاج کو ہر طرح کے درد،زخموں ،فلو ،گٹھیا یہاں تک کے وزن کم کرنے کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ ایکوپنکچرکے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ اگ آپ پورے یقین کے ساتھ ایکوپنکچر کا علاج کریں تووزن کم کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی علاج ہو ہی نہیں سکتا۔
وزن میں کمی اور ایکوپنکچر:
مسئلہ یہ ہے کہ اس کے لئے صرف وزن میں کمی کرناہی مقصد نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک منظم ظرز زندگی ہوتا ہے۔اس کے لئے صرف غذا پر کنٹرول اور روزانہ ورزش ہی ضروری نہیں بلکہ ساتھ ہی اپنے جذبات اور سوچ کو بھی کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کی پوری نفسیات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی پریشانی اور ڈپریشن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ اسی لئے ایکوپنکچر (acupuncture) کا علاج سامنے آتا ہے ۔دوسرے طریقہ علاج جیسے وزن کم کرنے والی گولیاں اور ڈائٹ پلان کے برعکس اکوپنکچر نہ صرف کیلوریز کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اچھی صحت بھی عطا کرتا ہے۔اس طرح آپ نہ صرف وزن میں کمی کریں گے بلکہ پورے طریقہ کار میں خود کو بہت اچھا محسوس کریں گے۔
سوال یہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے ایکوپنکچر کس طرح کام کرتا ہے؟کچھ تحقیقات کے مطابق ،انسانی جسم میں کچھ توانائیاں موجود ہوتی ہیں ۔جب ان کا راستہ بیماری یا چربی روکتی ہے تو جسم میں تکلیف یا بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔ان مضرتوانائیوں کوایکوپنکچر کی سوئیوں کے ذریعے جسم سے نکالا جا سکتا ہے۔ ایکوپنکچر کے زریعے جسم سے مضر توانائیوں کو نکالنے میں مدد ملتی ہے۔اس طرح جسم میں چربی جمع ہونے کے امکانات سے بچا جاسکتا ہے۔ ایکوپنکچر کے جدید ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکوپنکچر کے لئے استعمال ہونے والی سوئیاں بجلی اور مقناطیس کی مدد سے مریض کے نروز کو سکون پہنچاتی ہیں ۔
بہت سے لوگ جنھوں نے اپنے وزن کے مسائل کے لئے ایکوپنکچر کروایا انھیںیہ تجربہ بھی ہواکہ ان کی بھوک میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے ہر ہفتے ان کا وزن ایک سے دو پونڈ کم ہو جاتا ہے۔ اس طرح وہ وزن کم کر نے کے لئے اور بھی ذیادہ پر امید ہو جاتے ہیں اور اس طریقہ علاج سے پریشان نہیں ہوتے۔
ایکوپنکچر کرانے والے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ وزن میں یہ کمی مستقل ہوتی ہے اور ایکوپنکچر کرانے کے بعد انھیں نہیں لگتا کہ اب دوبارہ ان کا وزن بڑھے گا ۔لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو اس بات سے بالکل متفق نہیں کہ ایکوپنکچر (acupuncture) کے ذریعے وزن بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے غذا میں کمی اور ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا یہ واقعی کارآمد ہے؟
در حقیقت یہ ایک ذاتی تجربہ ہے جو آپ خود کرسکتے ہیں ۔اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لئے ایکوپنکچر کی افادیت کی قسمیں کھاتے ہیں جبکہ دوسرے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ اس سلسلے میں کسی ماہرسے مشورہ کریں اورپھر فیصلہ کریں۔
انگریزی آرٹیکل: سحرش قاضی
اردو ترجمہ: سائرہ شاہد
اردو ترجمہ: سائرہ شاہد