گردہ کاورم

1,253

مختصرجائزہ

گردہ کاورم جسے عام طورپرGlomerulonephritisکہاجاتاہے۔یہ بیماری گردے کی جھلی کی سوزش کہلاتی ہے۔اس جھلی میں چھوٹے چھوٹے فلٹرہوتے ہیں۔اس جھلی کے ایک طرف خون اوردوسری طرف اس سے کشید کیاہواپانی اورفاسد مادے ہوتے ہیں جوپیشاب بناتے ہیں۔یہ جسم سے فاسد مادہ کااخراج پیشاب کے ذریعے کرتے ہیں۔

وجوہات

گردے کی جھلی کی سوزش کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جیسے :
٭انفیکشن(پوسٹ اسٹریپٹوکوکل تھروٹ انفیکشن،ورم گردہ،دل کے اندرونی غلاف کاورم،وائرل انفیکشن)
٭مدافعتی بیماریاں (لیوپس،گڈ پیسچرسنڈروم،آئی جی اے نیفروپیتھی)
٭ویسکیولائیٹس
٭ہائی بلڈ پریشر
٭ذیابیطس نیفروپیتھی

علامات

ورم گردہ کی علامات فلٹرکے غیرفعال ہونے کی صورت میںظاہرہوتی ہیں۔اس جھلی میں خون،پروٹین اورگلوکوز کوپلازمامیں رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔یہ اسے گردے تک فلٹرنہیں کرتے۔اس جھلی کی سوزش کی صورت میں گردے صحیح کام نہیں کرسکتے اورآہستہ آہستہ تمام فلٹرخراب ہوجاتے ہیں۔اسی وجہ سے پیشاب میں خون ،پروٹین اوردیگرمادہ آنے لگتے ہیں۔جس کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات ظاہرہوتی ہیں:
٭گلابی اورگہرے رنگ کاپیشاب(پیشا ب میںخون شامل ہونے کے سبب)
٭جھاگ دارپیشاب(پیشاب میں پروٹین شامل ہونے کی وجہ سے)
٭ہائی بلڈ پریشر
٭ورم(جسم میں مائع جمع ہونے کی صورت میں)

تشخیص وعلاج

ورم گردہ کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭پیشاب کاتجزیہ
٭بلڈ یوریانائٹروجن (بی یواین)
٭یوریاکریٹینائن الیکٹرولائٹس(یوسی ای)
٭سی ٹی اسکین
٭ایکسرے
٭گردے کی بائیوپسی
علاج کی منصوبہ بندی کامقصدمرض کی بنیادی وجوہات کاعلاج کرناہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...