آنتوں میں رکاوٹ

1,529

مختصرجائزہ

آنتوں میں رکاوٹ ایک ایسی حالت ہے جس میں غذا اور رقیق مائع کو چھوٹی اوربڑی آنت سے گزرنے میں رکاوٹ درپیش آتی ہے۔ آنتوں کے راستے بلاک ہونے کے سبب خون کی فراہمی میں کمی آتی ہے۔ اگراس کاعلاج نہ کیاجائے تویہ مرض مہلک ثابت ہوتاہے۔ اس کی وجہ سے مزید پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔

وجوہات

آنتوں کی رکاوٹ کی عام وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

٭آنتوں کاورم کی وجہ سے جڑجانا(مصنوعی بینڈ جوسرجری کے بعدترتیب دیاجاتاہے)

٭قولون کینسر

٭انٹاسسیپشن

٭ہرنیا

٭انفلیمیٹری باؤل کے امراض

٭ورم عطفات قولون

٭آنت میں بل (جس سے آنت میں رکاوٹ پیداہوتی ہے)

٭فضلہ یاجسم سے خارج ہونے والے مادہ میں رکاوٹ

علامات

آنتوں میں اندرونی رکاوٹ کی علامات یہ ہیں:

٭قبض

٭بھوک کی کمی

٭قے

٭وقفے وقفے سے پیٹ میں درد

٭گیس پاس ہونے میں دشواری

٭باؤل موومنٹ کی کمی

٭پیٹ کی سوجن

٭اس مرض میں خون کی فراہمی میں کمی کے سبب ٹشوز مردہ ہوجاتے ہیںجس کی وجہ سے آنتوں میں چھید ہوسکتے ہیںجوپیٹ کی جھلی کی سوزش اورانفیکشن کاسبب بنتے ہیں۔اس کااگرفوری طورپرعلاج نہ کیاجائے تویہ مہلک ثابت ہوتاہے۔

تشخیص وعلاج

مریض کی ہسٹری اورپیٹ کی طبی جانچ سے اس کی تشخیص میں مدد ملتی ہے۔ایکسرے ،سی ٹی اسکین ،الٹراساؤنڈاورایئر / بیریم اینیماسے مرض کی تصدیق کی جاتی ہے۔

اس کے علاج کے لئے فوری طورپرہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔مختلف بنیادی عوامل کے لحاظ سے (جوآنتوں میں رکاوٹ کاسبب بنتے ہیں )سرجری کے مختلف آپشن ہوتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...