دماغی صحت
مختصرجائزہ
جسمانی صحت کی طرح دماغی صحت بھی بہت اہم ہے۔ ذہنی صحت کے مسائل کے باعث مریض کوعام جذباتی درد بہت زیادہ گہرے محسوس ہوتے ہیںجوکسی کوبھی آسانی سے سمجھ نہیں آتے کیونکہ انھیں اس کاتجربہ نہیں ہوتا۔ ذہنی صحت کے کچھ عام مسائل مندرجہ ذیل ہیں جوکسی بھی فرد کومتاثرکرسکتے ہیں۔
1۔ذہنی دباؤ
2۔بے چینی
3۔ذہنی وجذباتی دباؤ یا سخت نفسیاتی دھچکا لگنے سے پیدا ہونے والی حالت کے مسائل
وجوہات
زیادہ ترواقعات میں ذہنی صحت کی خرابیوں کا صحیح سبب واضح طورپرسمجھ نہیں آتا۔ لیکن مندرجہ ذیل عوامل ذہنی صحت کی خرابیوں کے لئے عام طورپردیکھنے میں آتے ہیں جیسے:
٭جینیاتی عوامل
٭دماغ کی بائیوکیمسٹری میں تبدیلی– دماغ میں نیوروٹرانسمیٹرکی سطح کاغیرمتوازن ہونا
٭ماحولیاتی عوامل– سماجی واقتصادی پس منظر،ہائی اسٹریس جاب، منشیات اورشراب نوشی
علامات
دماغی صحت کی خرابیوں کی علامات خاص طورپردماغ سے منسلک نہیں ہوتیں۔ کچھ نشانیاں جسمانی علامات سے بھی ظاہرہوتی ہیں۔ ان خرابیوں کی کچھ علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭ذہنی دباؤ– دلچسپی کی کمی، ذہنی کیفیت کاسست ہونا، نیند کی کمی، بھوک کی کمی، تھکاوٹ
٭بے چینی– گھبراہٹ یا پریشانی محسوس کرنا، شدید خوف محسوس ہونا، دل کی دھڑکن میں اضافہ، پسینہ، کانپنا، اختلاج قلب
٭ذہنی وجذباتی دباؤ یا سخت نفسیاتی دھچکا لگنے سے پیداہونے والی حالت کے مسائل– متواترپچھلے صدمے کی یادیں، اس واقعہ کے بارے میں بات کرنے سے کترانا، مستقبل کے بارے میں منفی خیالات اورناامیدی، جذباتی طورپربے حسی، خود کونقصان پہنچانے والارویہ، آسانی سے خوف زدہ ہوجانا۔
تشخیص وعلاج
ذہنی صحت کی خرابیوں کی تشخیص گائیڈ لائن یعنی تشخیصی اورشماریاتی دستورالعمل(ڈی ایس ایم )5کی طرف سے دی گئی ہدایات پرعمل کرکے کی جاتی ہے۔ ذہنی صحت کی خرابیوں کاعلاج زیادہ تردیگربیماریوںکی طرح ہی ہوتاہے۔ کچھ تھراپی کے طریقے ہیں جومندرجہ ذیل ہیں:
٭کاگنیٹوبیہیوریل تھراپی(سی بی ٹی)
٭سائیکوتھراپی
٭سلیکٹوسیروٹونن ریئپٹیک انہیبیٹرز(ایس ایس آرآئی ایس)
٭سیروٹونن نوریپنیفرن ریئپٹیک انہیبیٹرز(ایس این آرآئی ایس)
٭ٹرائیسکلک اینٹی ڈپریسنٹ
٭الیکٹروکنولسو تھراپی (ای سی ٹی)