سلیپ ایپنیا

797

مختصرجائزہ

سلیپ ایپنیا نیند کی خرابی کا ایک سنگین مرض ہے۔ا س میں جب مریض سوجاتاہے تو سانس لینے کاعمل رک جاتاہے اور پھردوبارہ شروع ہوجاتاہے۔عام طورپرمریض اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ انھیں سلیپ ایپنیاکامرض لاحق ہے۔اکثرانھیں یہ بات کسی اورسے پتہ چلتی ہے کہ سونے کے دوران ان کے سانس لینے کاعمل رک جاتاہے۔سلیپ ایپنیاکی دواہم اقسام ہیں:

1۔آبسٹرکٹوسلیپ ایپنیا

2۔سینٹرل سلیپ ایپنیا

وجوہات

1۔آبسٹرکٹوسلیپ ایپنیا

جب حلق کے پٹھے کام نہیں کرتے اورپیچھے ہوجاتے ہیں تو ہواکے راستے کم ہوجاتے ہیں۔اس وجہ سے مریض آکسیجن نہیں لے پاتا۔دماغ حساس ہوکرمریض کواٹھاتاہے۔لہٰذامریض دوبارہ سانس لینے کاعمل شروع کردیتاہے۔یہ رات بھرمیں پانچ سے تیس دفعہ فی گھنٹہ ہوسکتاہے۔

2۔سینٹرل سلیپ ایپنیا

یہ اس وقت ہوتاہے جب دماغ سے سانس کے پٹھوں تک سگنل کی منتقلی میںرکاوٹ آتی ہے۔اس وجہ سے مریض عارضی طورپرسانس لینے کاعمل روکتاہے۔

علامات

سلیپ ایپنیاکی دونوں اقسام کی علامات تقریباً ایک جیسی ہیں جومندرجہ ذیل ہیں:

٭خراٹے لینا

٭نیند کے دوران سانس لینے کے عمل کی روک تھام(کسی اورکے ذریعے اس بات کامعلوم ہونا)

٭اچانک بیدارہونا

٭بیداری کے وقت منہ کاخشک ہونا

٭صبح میں سردرد

٭نیند میں دشواری (بے خوابی)

٭دن کے وقت سستی/ اونگھ

٭توجہ کامحیط ہونا

٭چڑچڑاپن

تشخیص وعلاج

مندرجہ ذیل ٹیسٹ سلیپ ایپنیاکی تشخیص میں ڈاکٹرکی مدد کرسکتے ہیں:

٭نوکٹرنل پولی سومنوگرافی

٭ہوم سلیپ ٹیسٹ

سلیپ ایپنیاکاعلاج سرجری یاپھرتھراپی کے ذریعے سے کیاجاتاہے۔ا س بات کایقین کرلیاجاتاہے کہ مریض کو آکسیجن کی مسلسل فراہمی ہورہی ہے یانہیں۔کچھ تھراپی مندرجہ ذیل ہیں:

٭مسلسل پوزیٹو ایئروے پریشر

٭متوقع پوزیٹوایئروے پریشر

٭اورل اپلائنسس جس کے ذریعے حلق کوکھولتے ہیں

سرجری کامقصد حلق سے کچھ ٹشوز کونکالناہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ تنگ نہیں ہوپاتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...