مردانہ کمزوری
مختصرجائزہ
مردانہ کمزوری یانامردی مردوں میں ہونے والی جنسی خرابی ہے۔اس صورتحال میں مرد کوجنسی تعلقات استوارکرنے میں ناکامی کاسامنارہتاہے۔قوت باہ یاقوت مجامعت کی کمی کے سبب عضومخصوص میں مکمل انتشاراورتناؤنہ ہونے کے سبب جنسی عمل کی تکمیل پوری طرح سے نہیں ہوپاتی۔یہ صورتحال نفسیاتی یاپھرکسی بنیادی بیماری کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
وجوہات
مردانہ کمزوری کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں جسمانی اورنفسیاتی دومختلف عوامل شامل ہیں:
1۔جسمانی وجوہات
٭دل کے امراض
٭شریانوں کابند ہونا
٭ہائی کولیسٹرول
٭ہائی بلڈ پریشر
٭ذیابیطس
٭موٹاپا
٭پارکنسنزکی بیماری
٭میٹابولک سنڈروم
٭مختلف سلیروسز
٭فالج
٭ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ
٭شراب یاتمباکونوشی
2۔نفسیاتی وجوہات
٭ذہنی دباؤ
٭بے چینی
٭اسٹریس
٭رشتہ داروں کے مسائل
علامات
کبھی کبھارہونے والی مشکل عام سی بات ہے البتہ مسلسل کمزوری ذاتی تعلقات اوررویوں میں تناؤاورکشیدگی کاسبب بن سکتی ہے۔ایسی صورت میں ڈاکٹرسے مشورہ کریں۔اس صورتحال کی تین اہم علامات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔عضوتناسل میں انتشاراورتناؤ نہ ہونا
2۔قوت مجامعت کی کمزوری
3۔جنسی خواہشات میں کمی
مردانہ کمزوری دل اورذیابیطس کی بیماری کانتیجہ ہوسکتی ہے۔
تشخیص وعلاج
عام طورپرذاتی ہسٹری اورٹیسٹ کے بعدمردانہ کمزوری کی تشخیص کی جاتی ہے۔اگرکوئی بنیادی بیماریاں یادائمی صحت کی خرابی کی شکایت ہوتوتشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں:
٭خون ٹیسٹ،پیشاب ٹیسٹ وغیرہ
٭الٹراساؤنڈ
٭نفسیاتی جائزہ
کسی بھی ادویات کااستعمال یاان کے استعمال میں ترمیم اس صورت حال کاسبب بن سکتی ہے۔کچھ ادویات اس مسئلہ کے حل کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں جیسے ( sildenafil, tadalafil وغیرہ) لیکن دل کے امراض میں مبتلاافرادیاوہ افراد جوپہلے ہی سے نائٹروجن پرمشتمل ادویات لیتے ہیں ان ادویات کااستعمال نہیں کرسکتے ہیں۔اس میں بہتری کے لئے ورزش اورمشاورت کااستعمال کیاجاسکتاہے۔