جلد کا کینسر (میلانو )
مختصرجائزہ
میلانو ماجلد کے کینسر Skin cancer (Melanoma) کی سب سے خطرناک اقسام میں سے ایک ہے۔یہ میلانوسائٹس کاکینسرہے– جلد کے وہ خلیات جومیلانن (پگمنٹ جوجلد کورنگ دیتے ہیں)بنانے کے ذمہ دارہوتے ہیں۔مریض کے لئے یہ انتہائی اہم ہے کہ وہ میلانوماکی خطرناک علامات سے آگاہ ہوکیونکہ یہ جسم کے دیگرحصوں تک پھیل جاتاہے۔جس کے بعد صحت یاب ہونے کی شرح بہت کم ہوجاتی ہے۔
وجوہات
میلانوماعام طورسے مندرجہ ذیل وجوہات اورخطرناک عوامل کی وجہ سے ہوتاہے:
٭الٹراوائیلٹ شعاعوں کازیادہ سامنا
٭گورارنگ
٭سن برن کی تاریخ
علامات
میلانوماجسامت،ساخت،رنگ اورپرانے تل سے ملتاجلتایانیاتل لیکن غیرمعمولی دکھنے والے تل کے ساتھ موجو دہوتاہے۔عام تل اورمیلانوماکے تل میں پائے جانے والے کچھ اختلافات مندرجہ ذیل ہیں:
٭یہ غیرمتناسب ہوتے ہیں۔
٭ان کی حدیں بے قاعدہ ہوتی ہیں۔
٭وہ رنگ تبدیل کرتے ہیں۔
٭ان کاقطر( 6mm)سے زیادہ ہوتاہے۔
٭وہ نشوونماپاتے اور تبدیل ہوتے ہیں– کچھ عرصے بعد دیگرعلامات کوتل کے ساتھ منسلک کیاجاتاہے جیسے خارش یابلیڈنگ۔
تشخیص وعلاج
مندرجہ ذیل بائیوپسی کی تکنیک میں سے کچھ میلانوماکی تشخیص میں استعمال ہوتی ہیں:
٭پنچ بائیوپسی
٭انسیجنل بائیوپسی
٭ایکسیجنل بائیوپسی
میلانوما کا علاج بیماری کے مرحلے پرمنحصرہوتاہے۔کینسرکے علاج میں ہونے والی منصوبہ بندی کے تمام حصے مندرجہ ذیل ہیں:
٭سرجری
٭ریڈیوتھراپی
٭کیموتھراپی
٭بائیولوجیکل تھراپی