اسقاط حمل
مختصرجائزہ
بچے کی پیدائش سے پہلے ختم ہونے والاحمل(ابارشن)یعنی اسقاط حمل کہلاتاہے۔اسقاط حمل غیرمعمولی طورپرخودساختہ یاقدرتی طورپربھی ہوسکتاہے۔اسقاط حمل اپنی مرضی سے بھی کیاجاسکتاہے۔اگرحمل کے ابتدائی مرحلے میں اسقاط حمل ہوجائے تواس میں کم خطرات ہوتے ہیں۔
وجوہات
ابارشن کی غیرمعمولی وجوہات ہوسکتی ہیں۔پہلے ٹریمسٹرمیںبچہ کے کروموسوم کے اندرغیرمعمولی پن مس کیرج کی ایک عام وجہ ہوتی ہے۔دیگروجوہات درج ذیل ہیں لیکن یہ وجوہات محدود نہیں ہوتی ہیں:
٭ماں یاہونے والے بچہ کوزخم
٭ماں میں ہارمونل عدم توازن
٭موٹاپا
٭زچہ کی عمرزیادہ ہونا
٭پہلے سے موجود مختلف بیماریاں
٭غیرصحت بخش طرززندگی
٭منشیات کااستعمال
ان خطرات کومنظم کیاجاسکتاہے یاڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق عمل کیاجاسکتاہے۔
علامات
حمل ضائع ہونے کی علامات یہ ہیں:
٭اندام نہانی سے خارج ہونے والی رطوبت یاخون کی ہسٹری
٭پیٹ دردیااینٹھن
٭اندام نہانی سے فیٹل ٹشوز کااخراج
مریض کودیگرعلامات کابھی سامناہوسکتاہے جیسے:
بخار،ٹھنڈیہ وبائی مرض بھی ہوسکتاہے یاسیپٹک ابارشن بھی،وزن میں کمی ،کمردرد اورحمل کی علامات کااچانک ختم ہونا۔
تشخیص وعلاج
عام طورپراس کی تشخیص مریض کی ہسٹری اورجسمانی معائنہ کی بنیاد پر جاتی ہے۔حمل ضائع ہونے کی تشخیص کی تصدیق کے لئے ٹیسٹ جیسے الٹراساؤنڈ اورڈاکٹرکے فیصلے کے مطابق کئی خون ٹیسٹ کئے جاتے ہیںجیسے:
٭سی بی سی (کمپلیٹ بلڈ کاؤنٹ)
٭بیٹا ہیومن کوریونک گوناڈوٹروپن ہارمون لیول،خون کی قسم اورکراس میچ ایسے ٹیسٹ ہیں جوعام طورپرکروائے جاتے ہیں۔
حمل ضائع ہونے کی صورت میں ابارشن طبی یاسرجری دونوں طریقوں سے کیاجاتاہے۔اس کے لئے مندرجہ ذیل ادویات کااستعمال کیاجاسکتاہے:
٭پروسٹاگلینڈنس(مسوپروسٹول)
٭اینٹی میٹابولائٹ ایجنٹ(میتھوٹریکسیٹ)
٭ارگٹ الکالائڈاورڈریویٹوز(میتھیلرگونووائن)
٭امیون گلوبیولنز آرایچ او(ڈی)امیونوگلوبیولن
سرجری میں سکشن ڈائیلیشن اورکیوریٹج (ڈی اورسی) اورویکیوم اسسٹڈ ایسپیریشن کے اختیارات شامل ہیں۔