گردوں کی خرابی

748

مختصرجائزہ

گردوں کاکام جسم سے فاسد،نقصان دہ اورضرورت سے زیادہ مادوں کوخارج کرناہے۔گردے فیل ہونے سے مراد ایسی حالت ہے جس میں اچانک گردے فاسد مادوں کوخون سے فلٹرکرنے سے قاصرہوجاتے ہیں۔جس کی وجہ خون میں فاضل مادوں میں اضافہ ہوجاتاہے جوزندگی کے لئے خطرناک ثابت ہوتاہے۔اگرفوری طورپراس کاعلاج نہ کیاجائے توگردے کا فیل ہونا مہلک ثابت ہوتاہے لیکن اگراس کا علاج صحیح طریقے اوردرست وقت پر کرلیاجائے تویہ ٹھیک ہوسکتاہے۔

وجوہات

گردے فیل ہونے کی تین وجوہات ہوسکتی ہیں:
1۔گردے تک خون کابہاؤکمزورہونا
2۔گردے کانقصان
3۔گردوں سے پیشاب کے بہاؤ میں رکاوٹ
مندرجہ بالاوجوہات کے علاوہ اوربھی بہت سی وجوہات ایسی ہیں جوگردوں کی خرابی کاباعث بنتی ہیں۔ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
٭گردے تک خون کابہاؤکمزورہونا –خون یاپانی کی کمی،بلڈ پریشرکی ادویات،جلنے کی صورت میں ،شدیدڈیہائیڈریشن،جگرکی بیماری
٭گردے کانقصان– glomerulonephritis،گردے کوخون کی سپلائی میں کمی،انفیکشن،لوپس،ہڈی کے گودے کاناسور،تصلب جلد
٭گردوں سے پیشاب کے بہاؤ میں رکاوٹ– مثانے کاکینسر،پتھری کی وجہ سے رکاوٹ،آنتوں کاکینسر،پروسٹیٹ کابڑھ جانا،پروسٹیٹ کینسر،سرویکل کینسر

علامات

گردے فیل ہونے کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭پیشاب میں رکاوٹ
٭جسم میں پانی جمع ہونا
٭ٹانگوں ،ٹخنوں اورپیروں پرسوجن
٭ذہنی کیفیت میں تبدیلی(غفلت ،الجھن یاکومہ)
٭سانس کی تنگی
٭تھکاوٹ
٭جھٹکہ یادورہ
٭سینے میںدرد

تشخیص وعلاج

اگرعلامات کے مطابق گردے فیل ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے توتشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں:
٭24 گھنٹے میں پیشاب کی پیداوار
٭پیشاب ٹیسٹ
٭بلڈ یوریانائٹروجن اورکریئیٹینین میجرمینٹ
٭الٹراساؤنڈ کے یوبی
٭گردے کی بائیوپسی
گردے فیل ہونے کی تشخیص کے بعد مریض کوفوری طورپرہسپتال میں داخل کرناپڑتاہے۔گردے فیل ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔اس کاسبب جاننے کے بعد اس کاعلاج کیاجاتاہے۔یہ علاج اس وقت تک کیاجاتاہے جب تک مریض خون سے فاسد مادوں کونکالنے کے لئے ڈائیلیسس کی تکلیف سہنے کے قابل نہ ہوجائے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...