پھیپھڑوں کاکینسر

728

مختصرجائزہ

پھیپھڑوں کاکینسر Lung Cancer ایک مہلک ٹیومرہے جوپھیپھڑوں میں ہوتاہے۔یہ تمام کینسرز میںمریض کی موت کاسبب بننے والاایک عام کینسرہے۔

وجوہات

دیگرکینسرز کی طرح پھیپھڑوں کے کینسرکی بھی کئی وجوہات ہوتی ہیںجواس کی نشوونماکاسبب بنتی ہیں۔اس کی چند اہم وجوہات یہ ہیں:
٭سگریٹ نوشی
٭جینیاتی (پھیپھڑوں کے کینسرکی فیملی ہسٹری)
٭ایسبیسٹیس،کول ڈسٹ وغیرہ کے ماحول میں مستقل سانس لینا
٭ریڈون گیس

علامات

پھیپھڑوں کے کینسرکی علامات اس وقت ظاہرہوتی ہیں جب اس بیماری کی نشوونمانمایاں طورپرہورہی ہوتی ہے۔اس کی علامات یہ ہیں:
٭ایسی کھانسی جوٹھیک نہ ہورہی ہو
٭کھانسی میں خون آنا
٭سانس کی تنگی
٭وزن میں کمی
٭آواز کابیٹھ جانا
٭سینے میں درد
٭ہڈی میں درد
٭سردرد

تشخیص وعلاج

پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص کے لئے مختلف ٹیسٹ اورطریقہ کارہوتے ہیں جویہ ہیں:
٭سینے کاایکسرے
٭سینے کاسی ٹی اسکین
٭پھیپھڑوں کی بائیوپسی
٭ایم آرآئی
٭پی ای ٹی اسکین
٭لمف نوڈ بائیوپسی
٭بون اسکین
پھیپھڑوں کے کینسرکاعلاج اس کے مقام اورانتقال مرض پرمنحصرہے۔پھیپھڑوں کے کینسرکے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقہ کاراستعمال کئے جاسکتے ہیں:
٭کینسرکے ٹشوز کی سرجیکل ریسیکشن(ویج ریسیکشن ۔پھیپھڑوں کے اس حصہ جوکینسرپرمشتمل ہواس کی جزوی سرجری،سیگمینٹل ریسیکشن۔پھیپھڑوں کے ٹشوکے ایک حصہ کی سرجری،لوبیکٹمی۔پورے لوب کی سرجری کرنا،نیومونیکٹمی۔پورے پھیپھڑے کوسرجری کے ذریعے ریمووکرنا)
٭ریڈیئیشن تھراپی
٭کیموتھراپی
٭ٹارگیٹڈ ڈرگ تھراپی
٭امیونوتھراپی
٭دردسے آرام پہنچانے والی دوا


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...