بلیمیانیروسا ( بھوک کی زیادتی )

443

مختصرجائزہ

بلیمیانیروسا ( بھوک کی زیادتی )عام طورسے بلیمیاکے نا م سے جاناجاتاہے ۔یہ ایک سنجیدہ صورتحال ہوتی ہے جس میںبھوک کے نظام میں خرابی کاعمل جان لیواثابت ہوسکتاہے۔اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میںکھانے کی ناقابل برداشت خواہش ہوتی ہے ۔حتیٰ کہ بعض افراد کویہ تک معلوم نہیں ہوتاکہ وہ کیاکررہے ہیں۔کم وقت میں زیادہ کھانے کی خواہش مختلف مسائل کاسبب بنتی ہے۔خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہے۔یہ نفیساتی مسائل کے ساتھ ساتھ جسمانی پیچیدگیوں کاسبب بھی بن سکتاہے۔

وجوہات

بلیمیاکی صحیح وجہ اب تک معلوم نہیںہوسکی ہے۔یہ بائیولوجیکل،سوشل اورجذباتی عوامل کے سبب ہوسکتاہے۔اس کے کچھ خطرناک عوامل مندرجہ ذیل ہیں:
٭صنف نازک(خواتین)
٭چھوٹی عمر
٭فیملی ہسٹری
٭موڈ کی خرابی کی شکایت یادیگرنفسیاتی مسائل
٭سماجی یاپیشہ ورانہ دباؤ

علامات

بلیمیاکی علامات میں شامل ہیں:
٭وزن بڑھنے کاخوف
٭زیادہ کھانے کاسلسلہ
٭کھانے کے بعد اسہال (قے ،قبض کشااوردیگرغذائی سپلیمنٹ کااستعمال کرنے کے بعد)
٭بہت زیادہ ورزش
٭قے کی وجہ سے نکلز پرزخم یاجلد کاسخت ہونا
٭مسوڑھوں اوردانتوں کانقصان

تشخیص وعلاج

ڈاکٹرمختلف جسمانی اورلیب ٹیسٹ اسکے علاوہ دیگرصورتحال جیسے دماغی امراض اوردیگرنفسیاتی مسائل کودیکھتے ہوئے بلیمیاکی تشخیص کرتے ہیں۔نفسیاتی مشاورت اورسائیکوتھراپیز کے ذریعے اس کا علاج کیاجاسکتاہے۔جس میں شامل ہیں:
٭Cognitive behavioral تھراپی(سی بی ٹی)
٭انٹرپرسنل تھراپی
٭فیملی بیسڈ تھراپی
علاج کیلئے غذائیت کی تعلیم اورصحت مند وزن کے حصول کی اہمیت پرزوردیاجاتاہے۔ادویات جیسے اینٹی ڈپریسنٹ کااستعمال کروایاجاسکتاہے۔ضرورت محسوس ہونے پرمریض کوہسپتال میں داخل کیاجاسکتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...