خراش آور معائی علامیہ

1,519

مختصرجائزہ

اریٹیبل باؤل سنڈروم یاآئی بی ایس ایک دائمی اورطویل مدتی حالت ہے۔جوقبض یاڈائیریایاپھردونوں کے ساتھ پیٹ میں درد،اپھارہ اورمروڑ کے ساتھ ظاہرہوتاہے۔طرززندگی ،غذامیں تبدیلی اورکشیدگی سے بچاؤ کے ذریعے اسے منظم کیاجاسکتاہے۔

وجوہات

آئی بی ایس کی وجوہات غیرواضح ہیں۔آئی بی ایس کی کچھ وجوہات یہ ہیں:

٭آنتوں کے پٹھوںمیں اینٹھن

٭آنتوں کوکنٹرول کرنے کے لئے اعصابی نظام میں بے قاعدگی

٭آنتوں میں سوزش

٭آنت کے مائیکروبائیوٹامیں تبدیلی

٭آنتوں میں شدید انفیکشن

غذا،کشیدگی اورہارمون ایسے عوامل ہیں جوآئی بی ایس میںشدت کی وجہ بن سکتے ہیں۔نوجوان خواتین خاص طورپروہ جن کے خاندان میںیہ مرض پایاجاتاہے یاوہ جنھیں ذہنی صحت کے امراض لاحق ہیں انھیں اس مرض کے لاحق ہونے کے زیادہ خطرات پائے جاتے ہیں۔

علامات

آئی بی ایس کی علامات ہرمتاثرہ شخص میں مختلف ہوسکتی ہیں اس کی چند مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

٭پیٹ میںدر د یامروڑجوعام طورپراسٹول پاس ہونے پردورہوجاتاہے۔

٭گیس

٭ڈائیریا،قبض یادونوں

٭اسٹول میں رطوبت

یہ علامات وقفے وقفے سے ظاہرہوسکتی ہیں۔جب یہ علامات ظاہرہوتی ہیں توان کی شدت میں اضافہ ہوسکتاہے یاپھریہ مکمل طورپروقت کے ساتھ ختم ہوسکتی ہیں۔

مندرجہ بالاعلامات کے ساتھ وزن میں کمی،خونی پیچش،مسلسل متلی ،قے اورمستقل پیٹ میںدرد کی شکایت ہوسکتی ہے جوتشویش کاسبب بنتی ہے لہٰذافوری طورپراس کاعلاج کرواناچاہئے۔

تشخیص وعلاج

آئی بی ایس کی تشخیص کسی مخصوص ٹیسٹ کے ذریعے نہیں کی جاسکتی۔ مریض کی مکمل ہسٹری،جسمانی چیک اپ اوردیگرممکنہ وجوہات کاجانناضروری ہوتاہے۔اگرآنتوں میںدیگرخرابیوںکاشبہ ہوتودیگر ٹیسٹ جیسے خون ٹیسٹ،اسٹول کاتجزیہ،اینڈواسکوپی اورسی ٹی اسکین کروایاجاسکتاہے۔

اس کے علاج کیلئے طرززندگی اورغذامیں مناسب تبدیلیوںکانفاذاورذہنی دباؤکوموثرطریقے سے منظم کرنے کامشورہ دیاجاتاہے۔دیگر طریقہ کارجس سے آئی بی ایس کی علامات سے بچاؤ ممکن ہے وہ یہ ہیں:

٭ایسڈک اورگلوٹین پرمشتمل خوراک سے بچاؤ

٭فائبرسپلیمنٹ

٭ قبض کشا ادویات

٭اینٹی ڈائیریل ادویات

٭اینٹی ڈپریسنٹ ادویات

٭درد کی ادویات

کچھ ادویات جیسے الیسٹرون،Eluxadoline،ریفیکسیمین،لیبپروسٹون اورلیناکلوٹائن خاص طورپر آئی بی ایس کے لئے تجویز کی جاتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...