برتھ کنٹرول

640

مختصرجائزہ

برتھ کنٹرول یافیملی پلاننگ کے مختلف طریقہ کار،آلات اورایجنٹ ہوتے ہیں ۔جوجنسی عمل کے بعد پیدائش کوکنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔موجودہ دورمیں یہ بہت ضروری ہوتاجارہاہے۔ یہ بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔برتھ کنٹرول کوپانچ اقسام میں تقسیم کیاجاسکتاہے:
1۔ہارمونل طریقہ کار
2۔بیریئر طریقہ کار
3۔رحم کے اندرآلہ کی تنصیب
4۔قدرتی طریقہ کار
5۔ایمرجنسی کی صورت میں مانع حمل ادویات یاطریقہ کار

اقسام

1۔ہارمونل طریقہ کار

ہارمونل طریقہ کارمیں سے چند یہ ہیں:
٭مشترکہ .ہارمون (گولی،پیچ،نیورنگ)
٭صرف پروجیسٹن(ڈیپوپروویرا،پروجیسٹن صرف گولی)

2۔بیریئر طریقہ کار

٭کنڈوم
٭اسپرمیسائڈز
٭ڈایافرام
٭سرویکل کیپ
٭سٹرلائزیشن (نس بندی)

3۔رحم کے اندرآلہ کی تنصیب(آئی یوڈی)

٭کاپرٹائپ
٭ہارمونل ٹائپ

4۔قدرتی طریقہ کار

٭پرہیز
٭اولاد کی پیدائش کے بارے میںآگاہی کاطریقہ
٭لیکٹیشن امینوریا کاطریقہ کار
٭علیحدگی

5۔ایمرجنسی کی صورت میں مانع حمل ادویات یاطریقہ کار

منفی اثرات اورپیچیدگیاں

ہرقسم کے برتھ کنٹرول طریقہ کارکی اپنی الگ پیچیدگیاں اورمنفی اثرات ہوتے ہیں۔ذیل میں ہرقسم کے طریقہ کارکے کچھ منفی اثرات درج ہیں:

1۔ہارمونل طریقہ کار

٭متلی
٭سردرد
٭و زن میں اضافہ
٭موڈ کی تبدیلیاں
٭چھاتی میں درد

2۔بیریئر طریقہ کار

٭مجامعت کے وقت کنڈوم پھٹ سکتاہے
٭ڈایافرام اورسرویکل کیپ سے انفیکشن اورماہواری میں بے ترتیبی کی شکایت ہوسکتی ہے
٭نس بندی دائمی ہوتی ہے

3۔رحم کے اندرآلہ کی تنصیب

٭رحم کی دیوارپرچھید ہونا
٭اینٹھن اورکمردرد
٭ماہواری میں اینٹھن کی زیادتی
٭پلوک سوزش کے امراض

4۔قدرتی طریقہ کار

٭ہمیشہ 100% موثرنہیں رہتے
٭بہت احتیاط اورمنصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے
5۔ایمرجنسی کی صورت میں مانع حمل ادویات یاطریقہ کار
٭متلی
٭قے
٭سرچکرانا
٭تھکاوٹ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...