زنک کی کمی

1,129

مختصرجائزہ

زنک ایک اہم مائیکروغذائی جز ہے۔جس سے جسم کواس کے روزمرہ افعال کی انجام دہی میں مددملتی ہے۔اگرچہ زنک کی ضرورت بہت زیادہ نہیں ہوتی لیکن نا قص غذاکے سبب کسی بھی شخص میں زنک کی کمی Zinc Deficiency  ہوسکتی ہے۔

وجوہات

زنک کی کمی کی کئی وجوہات ہیںانمیں سے چند اہم وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
٭خوراک کی کمی
٭جی آئی ٹی(معدہ اورآنتوں کی نالی)میں زنک جذب کرنے کی صلاحیت میںکمی
٭دائمی حالات جیسے کینسر،ذیابیطس،مرض شکم اورگردے کے امراض وغیرہ

علامات

زنک کی کمی کی کچھ عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭بھوک کی کمی
٭نشوونمامیں رکاوٹ
٭کمزورمدافعتی نظام
٭جنسی پختگی میں تاخیر
٭ڈائیریا
٭جلد پرزخم
٭سستی کااحساس
٭زخموں کاجلد ٹھیک نہ ہونا
٭غیرمعمولی طورپروزن میں کمی
٭مردانہ کمزوری

تشخیص وعلاج

زنک کی کمی کی تشخیص کے لئے مریض کی مکمل طبی ہسٹری جاننا بہت ضروری ہے۔ہسٹری میں مریض کی خوراک،باؤل موومنٹ کی عادات،دائمی امراض کی تشخیص اورزنک کی کمی کی علامات شامل ہیں۔ساتھ ساتھ غیرمعمولی دائمی امراض کے بارے میں جاننابھی ضروری ہے۔
اس کاعلاج بہت آسان ہے۔علاج کامقصد مریض میں زنک کی سطح کوبڑھاناہے:
٭زنک سپلیمنٹ
٭زنک پرمشتمل غذاؤںکے استعمال میں اضافہ

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...