دل کے امراض

492

مختصرجائزہ

دل کے امراض heart diseases سے مراد ان بیماریوں کامجموعہ ہے جوبنیادی طورپردل کومتاثرکرتی ہیں۔ان بیماریوں میں شامل ہیں:
٭دل کی شریانوں کے امراض(ان شریانوں کی بیماری جودل کوخون فراہم کرتی ہیں)
٭ دل کے پیدائشی امراض(وہ امراض جوپیدائشی ہوتے ہیں)
٭دل کاغیرمعمولی دھڑکنا(قلبی حرکت کی خرابی)
٭قلبی عضلے کی تکلیف
٭غلاف قلب کے امراض یاسوزش
٭دل کے والو کے امراض

وجوہات

دل کی بیماری کی وجوہات ہربیماری کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔تاہم دل کے امراض میں سے اکثربیماریاں غیرصحت بخش طرززندگی جیسے ورزش کی کمی،ناقص خوراک،سگریٹ نوشی اورشراب نوشی وغیرہ سے منسلک کی جاتی ہیں۔

علامات

بیماری کے مطابق علامات بھی مختلف ہوتی ہیں۔مندرجہ ذیل علامات کودل کے امراض کے ساتھ منسلک کیاجاتاہے:
٭سینے میں درد،تنگی،بے آرامی اورتکلیف
٭جبڑے ،گردن یااوپری بازومیں درد
٭دل کی دھڑکن کاتیزہونا
٭سینے میں اضطرابی کیفیت
٭سانس کی تنگی
٭سرچکرانا
٭بے ہوش ہونا
٭جلد کی رنگت کانیلاہونا
٭پسینہ
٭پیروں پرسوجن
٭تھکاوٹ

تشخیص وعلاج

دل کے امراض کی تشخیص میں مندرجہ ذیل ٹیسٹ مفید ثابت ہوتے ہیں:
٭الیکٹروکارڈیوگرافی(ای سی جی)
٭ایکوکارڈیوگرام
٭ہولٹرمانیٹرنگ
٭اسٹریس ٹیسٹ
٭کارڈیک کیتھیٹرائیزیشن
٭کارڈیک سی ٹی اسکین
٭کارڈیک ایم آرآئی
٭اینجیوگرافی
دل کی بیماری کاعلاج عام طورپرمندرجہ ذیل اقدامات پرمشتمل ہے:
٭طرززندگی میں تبدیلی زیادہ ورزش،صحت بخش خوراک،تمباکونوشی ترک کرنا،الکحل کااستعمال محدودکرنا
٭ادویات
٭طبی طریقہ کار پرکیوٹینیس کارنری انٹروینشن (پی سی آئی )،پیری کارڈیوسینٹیسس
٭سرجری بائی پاس،والوریپلیسمنٹ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...