ملیریا

672

مختصرجائزہ

یہ خون کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جویک خلوی جسم کے جرثومہ پلازموڈیم کی وجہ سے پیداہوتاہے۔ملیریا Malaria کی بیماری قدرتی طورپرمچھرکی ایک قسم اینوفیلیز کی مادہ کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔یہ بیماری گرم اورترقی پذیرممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے اورشرح اموات میں اضافہ کاسبب بنتی ہے۔

وجوہات

ملیریاپلازموڈیم جرثومہ کی وجہ سے ہوتاہے۔جومچھرکے کاٹنے سے منتقل ہوتاہے اورخون میںشامل ہوکرجگرمیںرہتاہے۔یہ جراثیم متاثرہ خون کی منتقلی ،انجیکشن اوردوران حمل بھی منتقل ہوسکتاہے۔

ملیریاکے خطرناک عوامل میں شامل ہیں:

٭علاقوں کامقامی مرض(افریقی ممالک،برصغیرایشیا،سلیمان جزائروغیرہ وغیرہ)

٭نومولود اورنوجوان بچے

٭حاملہ خواتین اورنوزائیدہ

٭مسافر

علامات

ملیریاکے انفیکشن کی علامات حالیہ تجربہ کی روسے مندرجہ ذیل ہیں:

٭شدیدکپکپی طاری ہونا

٭تیزبخارجووقفہ وقفہ سے چڑھتااترتاہو

٭پسینہ

ملیریا کی دیگرعلامات یہ ہیں:

٭سردرد

٭متلی

٭قے

٭جسمانی درد

٭ڈائیریا

یہ علامات عام طورسے مچھرکے کاٹنے کے کچھ ہفتوں بعد ظاہرہوتی ہیں۔ پلازموڈیم کے جرثومے متاثرہ شخص کے خون میں شامل ہوکراس کے جگرمیں ہفتوں ،مہینوں یاسالوں نشوونماپاتے ہیں۔جب ایک خاص تعداد میں جرثومہ پیداہوجاتے ہیں توملیریاکاحملہ ہوتاہے اسی لئے علامات دیرسے ظاہرہوتی ہیں۔

ملیریاکی سنگین صورتحال میں ہونے والی پیچیدگیاں یہ ہیں:

٭اعصابی ملیریا

٭پلمونری ایڈیما

٭انسانی اعضاء کانقصان

٭اینیما

٭ملیریا کی ادویات سے ہائپوگلیسیمیا اوردیگرضمنی اثرات

تشخیص وعلاج

ملیریاکی تشخیص کیلئے انفیکشن کی موجودگی اورجرثومہ کاتعین کرنے کے لئے خون ٹیسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ملیریاکاعلاج انفیکشن کی مدت،شدت اورجرثومہ کی قسم کے مطابق کیاجاتاہے۔اینٹی ملیریل ادویات مندرجہ ذیل ہیں:

٭کلوروکین

٭کونین سلفیٹ

٭ہائیڈروسیکلوروکین

٭میفلوکین

٭ایٹاویکونے

٭پروگانیل


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...