اسمال پوکس

748

مختصرجائزہ

چھوٹی چیچک Small pox ایک انتہائی متعددی اورمہلک بیماری ہے۔ دنیابھرمیں اس کا خاتمہ کردیا گیاہے لیکن چیچک کے وائرس کے چھوٹے نمونے تحقیق کے مقاصد کے لئے رکھے گئے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حادثاتی طورپرواپس آسکتا ہے۔

وجوہات

چھوٹی چیچک ویریولاوائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جومندرجہ ذیل طریقوں سے منتقل ہوتاہے:
٭متاثرہ شخص سے براہ راست تعلق کے نتیجے میں
٭آلودہ اشیاء کے استعمال سے
٭ممکنہ طاقت ورجنگی ہتھیارکے طورپر

علامات

انفیکشن کی علامات متاثرہ شخص میں 10-14 دن کے بعد ظاہرہوتی ہیں۔اس میں فلو کی جیسی مندرجہ ذیل علامات ظاہرہوتی ہیں:
٭بخار
٭سردر
٭بے چینی /بے آرامی
٭شدید تھکاوٹ
٭شدید کمردرد
٭قے
٭چہرہ، ہاتھ ،بازواورجسم پرسرخ دانے جس میں پانی جیسی رطوبت بھری ہوتی ہے اوروہ ہاتھ لگانے سے پھٹ جاتے ہیں۔ان میں بعدمیں مواد/ پس پڑجاتاہے۔

تشخیص وعلاج

چھوٹی چیچک کی تشخیص کے لئے متاثرہ شخص کوہونے والے دانے کے ٹشوزکانمونہ لیاجاتاہے۔جس کی جانچ پڑتال سے تشخیص کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
فی الحال چھوٹی چیچک سے بچاؤ کاکوئی علاج نہیں ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...