کولوریکٹل کینسر

499

مختصرجائزہ

قولون اورریکٹم (مقعد) بڑی آنت کاحصہ ہیں۔اس جگہ کے سرطان کوبڑی آنت کاسرطان کہتے ہیں۔اس قسم کاکینسرعام طورسے خلیوں کے مجموعہ کی تشکیل سے پیداہوتاہے جوپولیپ کہلاتاہے۔یہ پولیپ کینسرکے ٹیومرکی تشکیل کاسبب بنتے ہیں۔اگرابتداہی میں اسکریننگ کروالی جائے توٹیومرکی تشکیل سے پہلے ہی اس کاعلاج کیاجاسکتاہے۔

وجوہات

جب ڈی این اے خلیات میں تبدیلی اوریہ خلیات جب غیرمعمولی طورپرکام کرتے ہیں توٹیومرکی تشکیل ہوتی ہے۔بڑی آنت کے سرطان کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن اس کے کچھ عوامل مندرجہ ذیل ہیں:
٭بڑھاپا
٭اضافی چربی،کم فائبر والی غذاکااستعمال
٭سست طرز زندگی
٭مثبت خاندانی ہسٹری
٭بڑی آنت کے کینسرکی ذاتی ہسٹری
٭باؤل کی سوجن
٭وراثت میں ملنے کے سبب خطرہ بڑھ جاتاہے
٭ذیابیطس /موٹاپا
٭تمباکونوشی
٭شراب
٭ریڈیئیشن تھراپی

علامات

زیادہ ترکیسز میں علامات ظاہرنہیں ہوتی۔ہرکیس کی علامات ٹیومر کے سائز اورمقام کے مطابق مختلف ہوسکتی ہیں۔چند عام علامات یہ ہیں:
٭پیٹ کی تکلیف یادرد
٭فضلہ میں خون آنا
٭باؤل ہیبٹس میں تبدیلی اوراسٹول کاٹھوس ہونا
٭ڈائیریایاقبض
٭وزن میں غیرمعمولی کمی
٭کمزوری یاتھکاوٹ

تشخیص وعلاج

بڑی آنت کے سرطان سے بچنے کے لئے ہرفردکواسکریننگ کامشورہ دیاجاتاہے۔اسٹول کاتجزیہ اورقولون اسکوپی اسکریننگ کے دواہم طریقہ کارہیں جوبڑے پیمانے پراستعمال ہوتے ہیں۔تشخیص کے لئے آنت کی اینڈواسکوپک ایگزامینیشن ساتھ ساتھ بلڈ ٹیسٹ اورسی ای اے استعمال کیاجاتاہے۔
علاج کے لئے بنیادی طورپرتین طریقے اختیارکئے جاسکتے ہیں:
۱۔سرجری
۲۔کیموتھراپی
۳۔ریڈیوتھراپی
علاج کاانتخاب ٹیومر کے لحاظ سے مختلف ہوتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...