موٹاپا

802

مختصرجائزہ

موٹاپے  obesity سے مراد غیرمعمولی طورپربڑھاہوا جسمانی وزن ہے۔یہ ایک ایسی حالت ہے جوصحت کے مختلف مسائل کوجنم دے سکتی ہے۔یہ صرف ظاہری حسن کامسئلہ نہیں ہے بلکہ ذیابیطس،ہائپرٹینشن اوردل کے امراض کواس سے منسلک کیاجاتاہے۔

وجوہات

موٹاپے کوکئی وجوہات سے منسلک کیاجاتاہے:
٭فعالیت کی کمی
٭اضافی خوراک
٭جینیاتی
٭مختلف امراض جیسے پریڈرولی سنڈروم،کشنگس سنڈروم
٭پریگننسی

علامات

موٹاپے کی توضیع باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی ) کے ذریعے کی جاتی ہے۔اگرکسی شخص کابی ایم آئی 30سے زیادہ ہوتووہ شخص موٹاکہلاتاہے۔بہت زیادہ بڑھے ہوئے بی ایم آئی کی بدولت متاثرہ فرد میں موٹاپے سے منسلک بیماریوں کاآغاز ہوجاتاہے۔جس سے انھیں ان امراض کی علامات کاسامنارہتاہے۔

تشخیص و علاج

موٹاپے کی تشخیص بی ایم آئی کے مطابق کی جاتی ہے۔بی ایم آئی میں مریض کے وزن اورقد کاشمارکرکے تقسیم کیاجاتاہے۔اگرمریض کابی ایم آئی 30 یااس سے زائد ہوتواسے موٹاتصورکیاجاتاہے۔
موٹاپے کاعلاج صرف طرززندگی میں تبدیلی ہے۔صحت مندکھانے کی عادات اورجسمانی سرگرمیوں میں اضافہ کے ذریعے وزن کوکم کیاجاسکتاہے۔جس سے موٹاپے سے منسلک بہت سے صحت کے مسائل کاخطرہ کم ہوسکتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...