نیندکی خرابی

532

 

مختصرجائزہ

نیند کی خرابیوں کی مختلف شرائط موجود ہیں جس کے نتیجے میں کسی بھی شخص کوسونے میں یاسوتے رہنے میں دشواری کاسامناہوتاہے۔کچھ عام نیند کی خرابیاں مندرجہ ذیل ہیں:

1۔بے خوابی– (نیند نہ آنا)سونے میں دشواری

2۔سلیپ ایپنیا– (سوتے میں سانس رکنے کاعمل )نیند کے دوران سانس لینے میںدشواری

3۔نارکولیپسی– (نیم خوابی کے دورے )دن کے وقت نیند آنا

4۔نائٹ ٹیررز(رات کاخوف)

5۔سلیپ پیرالائیسس (نیند کی حالت میں جسم کامفلوج ہونا)

وجوہات

نیندکی خرابی کئی مختلف وجوہات کانتیجہ ہوسکتی ہیں۔ اس کی سب سے زیادہ عام وجوہات درج ذیل ہیں:

٭الرجی

٭سانس کے امراض

٭رات میں باربارپیشاب کی آنا

٭دائمی درد

٭بے چینی

٭کشیدگی

٭ذہنی دباؤ

علامات

نیند کی خرابیوں کی علامات ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہوتی ہیں اوروہ یہ ہیں:

٭سونے یاسوتے رہنے میں دشواری کاسامنا

٭دن کے وقت تھکاوٹ

٭دن کے دوران نیند لینے کی فوری خواہش

٭چڑچڑاپن یابے چینی

٭توجہ مرکوزکرنے میں کمی٭ڈپریشن

تشخیص وعلاج

نیند کی خرابیوں کی تشخیص میں ہونے والے ٹیسٹ مندرجہ ذیل ہیں:

٭پولی سومنوگرافی

٭الیکٹرواینسیفلوگرام

٭خون ٹیسٹ

نیندکی خرابیوں کاعلاج عام طورسے ادویات اورطرززندگی میں تبدیلیوں سے منسلک ہوتاہے۔ نیند کی خرابیوں کاعلاج مندرجہ ذیل ہے:

٭نیند کی گولیاں

٭میلاٹونن سپلیمنٹ

٭سانس لینے والاآلہ

٭سرجری

٭بنیادی وجہ کاعلاج

٭چینی کاکم استعمال

٭بے چینی اورکشیدگی کوکم کرنے کے لئے ورزش

٭سونے سے پہلے پانی کم پینے کی عادت اپنائیں

٭سونے سے پہلے کم مقدارمیں اورکم کاربوہائیڈریٹ پرمبنی خوراک لیں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...