ورم عطفات قولون

909

مختصرجائزہ

یہ بڑی آنت کی دیوارکاورم ہوتاہے جوٹیوب کے باہرکونکلے ہوئے تھیلی نماحصے میں سوزش کے سبب ہوتاہے۔عام طورپریہ آنت کے نچلے حصے میں موجودہوتے ہیں۔جب ان میں سوجن یاانفیکشن ہوجائے تویہ صورتحال ورم عطفات قولون کہلاتی ہے۔اکثرکیسز میںمعمولی شکایت ہوتی ہے جوآرام اورغذاکی تبدیلی سے ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن بعض شدید صورتحال میں اینٹی بائیوٹکس ادویات لینے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

وجوہات

یہ قدرتی طورپرآنت کے کمزورحصوں کے متاثرہونے کے سبب ہوتاہے۔مندرجہ ذیل عوامل کے سبب ورم عطفات قولون کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔
٭بڑھاپا
٭موٹاپا
٭سگریٹ نوشی
٭ورزش کی کمی
٭زیادہ چکنی اورکم فائبروالی غذائیں
٭اسٹیرائڈ،این سیڈزاورآپیٹس ادویات
٭ناسور،پھوڑا،آنتوں میں رکاوٹ اورپیٹ کی جھلی میں سوزش جیسی پیچیدگیاں

علامات

اس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭پیٹ کاپھولنااورپیٹ میں بائیں طرف نچلے حصے میںدرد
٭متلی اورقے
٭بخار
٭پیٹ میں درد
٭قبض /اسہال

تشخیص وعلاج

اٹیک کے دوران دیگرممکنہ وجوہات کوجاننے کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاسکتے ہیں۔جواس کی تشخیص میں مددگارثابت ہوسکتے ہیں۔
٭خون ٹیسٹ
٭حمل کااخراج
٭لیورفنکشن ٹیسٹ
٭فضلہ کاتجزیہ
٭سی ٹی اسکین
اگرمرض کی شدت غیرمعمولی ہوتواینٹی بائیوٹکس اوردرد دورکرنے والی ادویات اورچند دنوں کے لئے ہلکی اورپتلی غذاکامشورہ دیاجاتاہے۔مرض کی شدت کی صورت میں IV اینٹی بائیوٹکس،غیرضروری مادہ کااخراج اورضرورت محسوس ہونے پرسرجری بھی کی جاسکتی ہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...