پوائزن آئیوی

598

مختصرجائزہ

پوائزن آئیوی ایک پوداہے۔جس کی پتیوں اورڈنڈیوں میں چکناگوندشامل ہوتاہے۔یہ چپکنے والی گوندیوروشیل کہلاتی ہے۔جب کسی بھی شخص کی جلد براہ راست پوائزن آئیوی پودے سے لگتی ہے توجلد پررونماہونے والے ریشز اس پودے میں موجودیوروشیل کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ یہ ایک الرجک ردعمل ہوتاہے۔

وجوہات

ریش کی وجہ پوائزن آئیوی پود ے میں موجود (یوروشیل )سے رابطہ ہوتاہے۔یہ رابطہ مندرجہ ذیل طریقوں سے ہوسکتاہے:
٭چلنے کے دوران پتے کوصاف کرنا
٭یوروشیل کاکپڑے یاکسی اورچیز پرلگ جاناجوبعدمیں آپ کے جسم سے منسلک ہوں
٭پوائزن آئیوی پودے کے جلنے سے آنے والے دھوئیں کاسانس کے ذریعے داخل ہونا
٭براہ راست پودے کوہاتھ لگانا

علامات

پوائزن آئیوی ریش سے منسلک علامات درج ذیل ہیں:
٭سرخی
٭چھالے
٭سوجن
٭خارش
٭سانس لینے میں دشواری(اگرپوائزن آئیوی جلانے سے دھواں سانس کے ذریعے داخل ہواہو)

تشخیص وعلاج

اس میں کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ان ریشزکی شناخت ڈاکٹرمعائنہ کے زریعے کرسکتاہے۔
اگرریش چھوٹے ہوتے ہیں تواس کے لئے کچھ زیادہ علاج نہیں کیاجاتاکیونکہ یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور2-3 ہفتوں میں خود ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔البتہ اگرریشز وسیع پیمانے پرپھیلے ہوئے ہوں تواضافی پھوڑو ں کاسبب بن سکتے ہیں۔ریشزکومحدود کرنے کے لئے کارٹیکواسٹیرائڈ(پریڈنیسولون) کااستعمال کروایاجاسکتاہے۔ریشز سے ہونے والے ممکنہ انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کامشورہ دیاجاتاہے۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...