الزائمرکی بیماری

651

مختصرجائزہ

الزائمرکی بیماری ایک بتدریج بڑھنے والی اعصابی بیماری ہے ۔جووقت کے ساتھ دماغ کے خلیات کوتباہ کردیتی ہے۔جس کی وجہ سے یادداشت اوراعلیٰ ذہنی افعال میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔الزائمرناقابل تنسیخ ڈیمینشیاکاسب سے عام سبب ہے۔یہ ایک ایسی خرابی کی شکایت ہے جونیورون کے انحطاط کے باعث دانشورانہ اورسماجی صلاحیتوں کے زوال کاسبب بنتی ہے۔بڑے پیمانے پرجاری تحقیق کے باوجودابھی تک ہم اس مضمحل کرنے والے مرض کاکوئی علاج دریافت نہیں کرسکے ہیں۔

وجوہات

تحقیق سے پتہ چلتاہے کہ الزائمرجینیاتی عوامل ،طرززندگی اورماحولیاتی عوامل کاایک مجموعہ ہے۔مخصوص جینس اس بیماری کی ترقی میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔الزائمرکے خطرناک عوامل یہ ہیں:

٭بڑھتی عمر

٭خواتین کی صنف

٭فیملی ہسٹری/ موروثی عوامل

٭ڈاؤن سنڈروم

٭سرکے زخم کی پرانی تاریخ

علامات

الزائمرکی بیماری کی علامات ہرانسان میں بیماری کی ابتداء اورشدت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔عام طورسے اس کی ابتداء ہلکی بھولنے کی عادت اورالجھن سے شروع ہوتی ہے اوربڑھتے بڑھتے مکمل طورپرحافظہ میں کمی واقعی ہوجاتی ہے۔ایسے میں مریضوں کوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے جیسے:

٭خیالات اورکاموں کاترتیب دینا

٭جگہ ،نام ،ایڈریس اورطے شدہ ملاقات وغیرہ کویاد رکھنا

٭سوچ اوراستدلال

٭ملٹی ٹاسکنگ

٭فیصلہ کرنا

وقت کے ساتھ ساتھ شخصیت میں تبدیلی بھی ہوتی ہے۔مریض کی ڈپریشن ،تشویش ،بے حسی،سماج سے علیحدگی اورجارحیت کے ساتھ جدوجہد شروع ہوجاتی ہے۔جسمانی صلاحیتوں– نگلنے،توازن اورانضمام،باؤل اورمثانے کاکنٹرول آخرمیں جاتے ہیں۔یہ مریض کومختلف قسم کے انفیکشن،نمونیا،سانس لینے،گرنے اورفریکچروغیرہ کے لئے کمزورکردیتاہے۔

تشخیص وعلاج

الزائمرکے مرض کی تشخیص بنیادی طورپرکلینیکل ہوتی ہے۔اس کی تشخیص کاتعین ڈاکٹرکے ذریعے جسمانی اوراعصابی جانچ سے کیاجاتاہے۔تشخیص کے لئے دماغ کی آٹوپسی کے بعدمستند ثبوت حاصل کیاجاسکتاہے۔

اس میں علامات تاخیرسے ظاہرہوسکتی ہیں اسے کسی حد تک دوادویات کے ذریعے منظم کیاجاسکتاہے۔میمنٹائن اورکولینیسٹیریس انہیبیٹرز۔موڈ کی خرابی کے باعث کبھی کبھی اینٹی ڈپریسنٹ ادویات بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ الزائمرکومنظم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...