چکن گونیا

336

مختصرجائزہ

چکن گونیاایک وائرل انفیکشن ہے جومچھرکے کاٹنے سے منتقل ہوتاہے۔اس مرض کی علامات نہایت تکلیف دہ ہوتی ہیں ۔اس کی علامات شدید اوردیرپاہونے کے سبب مریض نہایت کمزورہوجاتاہے۔ا س کے مریضوں کوبخاراورجوڑوں کے درد کے مسئلے کاسامناکرناپڑتاہے۔یہ مرض طویل عرصے تک تکلیف کاسبب بن سکتاہے۔

وجوہات

متاثرہ مچھرکے کاٹنے سے یہ مرض منتقل ہوتاہے۔یہ مرض متعدی نہیں ہے لیکن متاثرہ فرد کے خون کی منتقلی کے ذریعے یہ پھیل سکتاہے۔خاص طورپردنیاکے گرم ممالک کایہ اہم مسئلہ ہے۔

علامات

چکن گونیاکی عام علامات یہ ہیں:

٭چند دنوں تک مستقل بخار

٭ ہفتوں سے مہینوںتک جوڑوں میں درد کی شکایت

٭سردرد

٭پٹھوں میں درد

٭ریش

٭جوڑوں میں سوجن اورتکلیف

چکن گونیاکے بعدہیپاٹائیٹس،آنکھ کی درمیانی تہہ کی سوجن،ورم گردہ اورورم عضلات قلب کی شکایت ہوسکتی ہے۔ان پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے احتیاط سے نگرانی کرناضروری ہے کیونکہ آگے جاکریہ مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔

تشخیص وعلاج

مریض کی ہسٹری ،طبی معائنہ اورلیبارٹری ٹیسٹ کے بعد دیگرمسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے۔بلڈ ٹیسٹ کے ذریعہ چکن گونیاکی تشخیص کی جاسکتی ہے۔علاج کے لئے ان تجاویز پرعمل کریں:

٭اس بیماری سے بچنے کے لئے مچھروں کی روک تھام انتہائی موثرطریقہ ہے۔

٭مرض لاحق ہونے کی صورت میں آرام کریں۔

٭پانی او لکوڈغذاکااستعمال زیادہ کریں۔

٭درد سے نجات کے لئے بروفین،نیپروکسن اوراسیٹیمینوفن استعمال کریں۔

٭فزیوتھراپی بھی جوڑوں کے درد سے نجات کے لئے مددگارثابت ہوتی ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...