دل کا دورہ
مختصرجائزہ
جب خون کابہاؤدل کے پٹھوں کواچانک بہت کم یامکمل طورپر رک جاتاہے تودل کادورہ Heart attackپڑتاہے۔یہ عمل دل کے پٹھوں کوخون کی سپلائی میں کمی کاسبب بنتاہے۔اسی وجہ سے دل کے پٹھوں کے خلیات تک آکسیجن اورگلوکوز نہیں پہنچ پاتاجس کی وجہ سے خلیات چند منٹ کے اندرختم ہونے لگتے ہیں۔اگرفوری اورمناسب طریقے سے دیکھ بھال اورطبی نگرانی نہ کی جائے تودل کے دورہ کے سبب موت واقع ہوسکتی ہے۔
وجوہات
ہارٹ اٹیک عام طورسے دل کوخون پہنچانے والی شریانوں کے بنیادی امراض کی وجہ سے ہوتاہے۔دل کی شریانوں کے امراض جودل کے دورہ کاسبب بنتے ہیں وہ یہ ہیں:
٭صلابت شریان(شریانوں میں نقص کے امراض)
٭د ل کی شریانوں میں شدید اینٹھن،کھنچاوٹ یاپٹھوں کاغیرارادی طورپرسکڑنا
٭دل کی شریانوں میں چھید ہونایاپھٹنا
علامات
دل کے امراض کسی کوبھی اور کسی بھی وقت لاحق ہوسکتے ہیں۔لہٰذاہرایک کے لئے اس کی علامات اورنشانیوں سے محتاط رہناضروری ہے:
٭دباؤ،سختی ،درد،سینے اوربازومیں دباؤیادردہوناجوآگے گردن،جبڑے یاپیٹھ تک جاتاہو
٭متلی
٭بدہضمی
٭سینے میں جلن یاپیٹ درد
٭سانس کی تنگی
٭پسینہ
٭تھکاوٹ
٭سرکابھاری پن
٭سرچکرانا
تشخیص وعلاج
دل کے دورہ کی تشخیص کی تصدیق میں مندرجہ ذیل ٹیسٹ زیادہ معاون ثابت ہوتے ہیں:
٭الیکٹروکارڈیوگرافی
٭ٹروپونن ٹی(خون میں ہارٹ اٹیک مارکر)
٭ٹروپونن آئی (خون میں ہارٹ اٹیک مارکر)
٭ورزش اسٹریس ٹیسٹ
٭ایکوکارڈیوگرام
٭سینے کاایکسرے
دل کے دورہ کے علاج میں مخصوص پروٹوکول کاپابندرہناہوتاہے۔ا سمیں مندرجہ ذیل ادویات شامل ہیں:
٭اسپرین
٭تھرومبولیٹکس
٭اینٹی پلیٹلیٹ ادویات
٭پین ریلیورز
٭نائٹروگلیسرن
٭بیٹابلاکرز
٭اے سی ای انہیبیٹرز
ایسی صورتحال جس میں شریانوںمیں رکاوٹ شدید ہوتی ہے ابتدائی کاروائی کے بعدسرجری کے ذریعے بلاک شریانوں کوکھولنے کے لئے اس میں اسٹینٹ نصب کردی جاتی ہے۔