عضلی استخوانی

384

مختصرجائزہ

عضلی استخوانی ایک ایسامرض ہے جوہڈیوں ،جوڑوں اورپٹھوں کومتاثرکرتاہے۔انسانی عضلاتی ڈھانچے کے نظام میں گردن،کلائی ، کندھے، کمر، پیر ،گھٹنے ،کولہے اورپاؤں شامل ہیں۔ان میں سے چند عام پٹھوں کی بیماریاں مندرجہ ذیل ہیں:
٭کارپل ٹنل سنڈروم
٭ورم
٭جوڑوں کادرد
٭ریشہ دارعضلاتی درد
٭ہڈی کافریکچر
٭پٹھوںکوکمزورکرنے والی بیماری

وجوہات

بہت سی وجوہات ایسی ہیں جوپٹھوں کے امراض کاسبب بنتی ہیںجن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
٭موروثیت
٭انفیکشن
٭پٹھوں کے نظام پرپیشہ ورانہ کشیدگی
٭بڑھاپا
٭بہت زیادہ بھاری وزن اٹھانا
٭پوسچرکوٹھیک نہ رکھنا
٭طویل دورانیہ تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے رہنا

علامات

پٹھوں کی بیماریوں کی چند عام علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭متواتردرد
٭جوڑوں میں اکڑن
٭سوجن
٭درد
٭مسلسل دھیمادھیمادرد
٭چلنے میں دشواری
٭تحریک کی حد محدود ہونا

تشخیص وعلاج

پٹھوں کے امراض میںتشخیص کے لئے طبی معائنہ کے ذریعے کافی اہم اشارہ مل جاتے ہیں۔طبی معائنہ کے بعد اس کی تشخیص کی تصدیق کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ معاون ثابت ہوتے ہیں:
٭بلڈ مارکرز
٭یوریا،کریئیٹینین،الیکٹرولائٹس
٭ایم آرآئی
٭ایکسرے
٭سی ٹی اسکین
٭بون اسکین
٭الیکٹرومایوگرافک اسٹڈیز

علاج کی منصوبہ بندی مریض میں پائی جانے والی مخصوص خرابی کے مطابق کی جاتی ہے۔تاہم علاج کے بعض طریقے جوزیادہ ترپٹھوں کے امراض میں عام ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:
٭فزیوتھراپی
٭طرززندگی میں تبدیلی– صحت بخش غذا،اضافی ورزش
٭این ایس اے آئی ڈیز– درد سے نجات کے لئے
٭آئبوپروفین،اسیٹامنوفن– درد سے نجات کے لئے


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...