زردبخار

420

مختصرجائزہ

زرد بخارہیمریجک بخارکی ایک قسم ہے جووائرس کی وجہ سے ہوتاہے۔یہ انفیکشن عام طورسے افریقہ اورساؤتھ امریکامیں زیادہ پایاجاتاہے۔ زردبخارعام طورسے ایک ہلکی بیماری ہے لیکن بعض اوقات یہ مرض سنگین نوعیت اختیارکرکے موت کاسبب بن سکتاہے۔ بیماری کی روک تھام کے لئے زرد بخارکی ویکسین سے مدد مل سکتی ہے۔

وجوہات

زردبخاروائرس کی وجہ سے ہوتاہے۔جوایڈیزایجپٹی مچھرکے کاٹنے سے منتقل ہوتاہے۔ان مچھروں کی افزائش صاف پانی میں بھی ہوسکتی ہے۔چونکہ یہ وائرس انسانوں اوربندروں کومتاثرکرتاہے اسی لئے مچھر یہ وائرس انسانوں اوربندروںمیں منتقل کرتے ہیں ۔

علامات

اس وائرس میں 3-6 دن کی انکیوبیشن مدت ہوتی ہے۔جس کے بعد یہ ایک شدیدمرحلے میں داخل ہوجاتاہے۔
شدید مرحلے کی علامات
٭بخار
٭سردرد
٭پٹھوں میں درد(خاص طورپرکمراورگھٹنوں میں)
٭اشعاعی توانائی سے حساسیت
٭متلی ،قے
٭بھوک کی کمی
٭چکر
٭آنکھوں،چہرے یازبان کاسرخ ہونا
عام طورسے یہ علامات چند دنوں کے اندرٹھیک ہوجاتی ہیں۔لیکن کبھی کبھی شدید مرحلے کے بعدمریض زندگی کے لئے خطرناک ثابت ہونے والے زہریلے مرحلے میں داخل ہوجاتاہے۔زہریلے مرحلے میںشدید مرحلے کی علامات کے ساتھ ساتھ نئی اورزیادہ شدید علامات ظاہرہونے لگتی ہیں۔
زہریلے مرحلے کی علامات
٭یرقان
٭پیٹ درداورخون کی قے
٭پیشاب کی کمی
٭نکسیر
٭ضعف دل(دل کی دھڑکن کم ہونا)
٭جگراورگردے خراب ہونا
٭دماغی کیفیت میں خرابی (بے چینی ،جھٹکے اورکومہ)

تشخیص وعلاج

وائرس سے لڑنے کے لئے مریض کے خون میں وائرس یااینٹی باڈیزکوتلاش کرکے تشخیص کی جاسکتی ہے۔
اس میںعلاج بنیادی طورپرمعاونت کرتاہے کیونکہ اینٹی وائرل اس میں کارگرثابت نہیں ہوتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...