کالی کھانسی

805

مختصرجائزہ

کالی کھانسی بنیادی طورپرسانس کی نالی کاانفیکشن ہے جوبیکٹیریابورڈیٹیلا پرٹیوسس کی وجہ سے ہوتاہے۔یہ ایک انتہائی متعدی مرض ہے۔ اس میں شدید کھانسی ہوتی ہے اورکھانسی کی وجہ سے سانس لینے میں آواز پیداہوتی ہے۔دراصل یہ ان پراثرانداز ہوتاہے جن کاویکسینیشن کورس مکمل نہیں ہوتایاپھران نوجوانوں یابوڑھوں میں جن میں قوت مدافعت کی کمی ہوتی ہے۔کالی کھانسی کے سبب موت کم ہی واقع ہوتی ہے لیکن بچوں میں موت کاخطرہ ہوسکتاہے۔

وجوہات

یہ بیکٹیریم بورڈیٹیلا پرٹیوسس(کالی کھانسی) کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتاہے۔یہ انفیکشن ہوامیں موجود بوندوںکے ذریعے پھیلتاہے۔

علامات

ابتداء میں اس کی علامات معتدل ہوتی ہیں۔7-10 دنوںکے اندراس کی علامات میں اضافہ ہوتاہے۔ا س کی ابتدائی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭ناک بہنا
٭ناک کابندہونا
٭آنکھوں کاسرخ ہونااوران سے پانی بہنا
٭بخار
٭کھانسی
تقریباً دوہفتوں بعد علامات شدید ہوجاتی ہیں۔جب بلغم جمع ہوناشروع ہوتاہے تومریض کومستقل کھانسی شروع ہوجاتی ہے۔کھانسی کے یہ اٹیک الٹی،چہرہ کانیلایالال ہونا اوراضافی تھکاوٹ کاباعث بنتے ہیں۔کھانسی کے اختتام پرجب مریض سانس لیتاہے تواس کی آوازبہت تیز آتی ہے۔

تشخیص وعلاج

عام طورسے ہسٹری اورطبی معائنہ کے ذریعے اسے تشخیص کیاجاسکتاہے۔تشخیص کی تصدیق کیلئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں:
٭ناک اورحلق کاکلچر
٭مکمل بلڈ کاؤنٹ ٹیسٹ(ڈبلیوبی سیز کی تعداد کاپتہ لگانے کیلئے)
٭سینے کاایکسرے
کالی کھانسی کے علاج کے لئے اینٹی بائیوٹکس کااستعمال کیاجاتاہے جوبیکٹیریاکاخاتمہ کرکے بیماری کی شدت میں کمی لاتی ہیں۔اس مرض میںعام ملنے والی کھانسی کی ادویات کھانسی کوکنٹرول کرنے کے لئے کارآمدثابت نہیں ہوتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...