6 طریقوں سے اوریگانوقوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے:

5,631

بحیرہ وم کے ساحلی علاقوں میں پائی جانے والی جڑی بوٹی اوریگانو کو اسکے لا جواب ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔بنیادی طور پر اس بوٹی کاتعلق اٹلی،ترکی اور گریس کے علاقوں سے ہے۔اکثر کھانوں میں خاص طور پر اٹالین کھانوں میںاس کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن پھر بھی اس کی حقیقی خصوصیا ت سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔
آپ چاہے اس کے مداح ہوں یانہ ہوں لیکن چھ وجوہات کی بناء پر آپ اسے اپنی غذامیں شامل کرکے اپنی قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں ۔

اینٹی بائیوٹک خصوصیات:

تحقیقات کے مطابق اوریگانو کا تیل انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی کم ازکم اٹھارہ دوائوں سے بہتر ہے۔اس بوٹی میں طاقتور اینٹی بائیوٹک خصوصیات موجود ہیں جوایسٹ، وائرس اور بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔


اب یہ آپ کے استعمال پر منحصر ہے کہ آپ اس کو تازہ، خشک یا تیل کی شکل میں استعمال کریں ۔یہ بوٹی بیکٹیریا کی نشوو نماء پر قابو پاکر آپ کو بیمار ہونے سے بچاتی ہے۔جس کے نتیجے میںقوت مدافعت بڑھتی ہے اور صحت اچھی ر ہتی ہے۔

غیرمعمولی اینٹی اوکسی ڈینٹس کی موجودگی:

یہ بوٹی فینولک ایسڈ اور فائٹوکیمیکل فلیوونوائڈسے بھرپور ہے۔یو ایس ڈی اے کے مطابق دوسری جڑی بوٹیوں کے مقابلے میںاوریگانو میں 2سے 30 گنا زیادہ اینٹی اوکسی ڈنٹس کی گنجائش ہوتی ہے۔مطلب یہ کہ اوریگانو میںبلیو بیری سے 4گنا اور کینو سے 12گنا زیادہ اینٹی اوکسی ڈینٹس ہوتے ہیں ۔

orenaga
اپنی غذا میں آدھا چائے کا چمچ اوریگانو شامل کرکے آپ تین کپ پالک سے حاصل ہونے والے اینٹی اوکسی ڈنٹس کے برابر حاصل کرسکتے ہیں ۔جسم سے ٹوکسن کو خارج کرکے یہ قوت مدافعت کوبڑھاتے ہیں اور جسم کو مضبوط بناتے ہیں ۔

مزید جانئے :پارسلے کے حیرت انگیز فوائد

حیرت انگیز اینٹی مائکروبیئل خصوصیات :

اس اہم طبی فائدے کی بناء پر اوریگانو کو نہایت طاقتور بوٹی کہا جاسکتا ہے۔اوریگانو سے بنایا گیا تیل بہت سے وائرل اور بیکٹیریئل انفیکشن کو ختم کرنے کے کام آتا ہے۔اسے ناک ،کان اور سانس کے انفیکشن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ فوائدکینسر سیلز کی نشونماء روکنے اور سوزش بڑھانے والے عناصر کوختم کرنے میں دوسروں سے آگے ہیں۔


کینسر سے مقابلہ کرنے کی خصوصیات کی بناء پر قوت مدافعت بڑھانے اور صحت کی بحالی کے لئے اوریگانو آئل کو خاص طو رپرترجیح دی جاتی ہے۔

خطرناک اجسام سے حفاظت:

 

اوریگانو آئل میں اینٹی اوکسی ڈینٹس خصوصیات وافر مقدار میں موجود ہیں اس وجہ سے یہ خطرناک اجسام سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔اس بوٹی میں موجود کارواکرول نہ صرف جسم میں اچھے بیکٹیریا پیدا کرکے توازن پیدا کرتا ہے بلکہ مجموعی طور پر صحت کو بہتر بناتا ہے۔

orenaga
خطرناک اجسام کے نقصان دہ اثرات سے بچا کریہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

اس آرٹیکل کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں

انفیکشن سے بچاتا ہے:

قوت مدافعت کے لئے اس کا ایک خاص کام یہ بھی ہے کہ یہ وائرل ایفیکشن سے حفاظت کرتا ہے۔اوریگانو آئل جسے تازہ یا خشک اوریگانو پرفوقیت دی جاتی ہے ،بیکٹیریئل انفیکشن کے علاج کے لئے بھی مفید ہے۔ جس میں یورینری اور کلون ٹریکٹ انفیکشن۔ٹائفائڈ، کالرا،اسکن انفیکشن،خارش اورفوڈ پوائزننگ شامل ہے۔

oregano
مختصر یہ کہ یہ آپ کو بیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل سے دور کھتا ہے۔

مزید جانئے :ہومیوپیتھی کے علاج میں کیا کریں کیا نہیں۔۔۔۔

پر اثر اینٹی فنگل خصوصیات:

بیکٹیریا ،وائرس،پروٹوزوااور فنجائی ،انفیکشن اور ان سے متعلق بیماریاں پیدا کرنے والے چار اہم عناصر ہیں ۔ان چاروں میں سے فنجائی سب سے خطرناک انفیکشن پیدا کرتا ہے۔عام طور پر ناک کان اور گلے میں ہونے والے مہلک انفیکشن کی وجہ فنجائی ہی ہوتا ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ دماغ کو متاثر کر سکتا ہے اور موت کا باعث بنتا ہے۔


اکثر اسکن انفیکشن کی وجہ بھی فنجائی ہوتا ہے۔اوریگانو کی اینٹی فنگل خصوصیات ان مضر صحت انفیکشن سے حفاظت کو یقینی بناتی ہیں ۔

حرف آخر:

جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا جاچکا ہے کہ اوریگانوآئل بقیہ دو صورتوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پر تاثیر ہے۔پھر بھی آپ اسے تازہ یا خشک صورت میںبھی اپنی غذا میں شامل کرکے صحت کی جانب قدم بڑھا سکتے ہیں ۔یہ جس شکل میں بھی آپ کو مفید لگے اس کو استعمال کریں اور مضبوط قوت مدافعت کا لطف اٹھائیں۔

تحریر : ماہا آفریدی 


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...