بانجھ پن

758

مختصرجائزہ

بانجھ پن سے مراد جنسی تعلق رکھنے کے باوجود مسلسل یا ایک سال سے زائد عرصے تک حمل نہ ٹھہرپائے۔یہ مسئلہ آپ یا
آپ کے شریک حیات کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔ اس کے علاوہ دیگرعوامل حمل نہ ٹھہرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔ اس کیلئے فکرمندہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹرکی مدد سے زیادہ ترشادی شدہ جوڑوں میں حمل ٹھہرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

وجوہات

مرد اورخواتین میں بانجھ پن کے اسباب مندرجہ ذیل ہیں:
1۔مردوں میں بانجھ پن
٭غیرمعمولی اسپرم کی پیداوار
٭ابنارمل اسپرم فنکشن
٭اسپرم کی حرکت پذیری میںمسائل
٭ریڈیئیشن کے نقصانات
2۔خواتین میں بانجھ پن
٭بیض ریزی کی خرابیاں
٭رحم یاسرویکل کے مسائل
٭بیض نالیوں کی خرابی
٭بیض نالیوں میں رکاوٹ
٭ورم درون رحم
٭پرائمری بیضہ دانی میں کمی
٭پلوک adhesions(دوحصوں کاورم کی وجہ سے جڑجانا)

علامات

اس کی ایک واضح علامت حمل کانہ ٹھہرناہے۔یاکئی بارکوشش کے باوجود بھی شریک حیات کاحاملہ نہ ہوناہے۔

تشخیص وعلاج

بانجھ پن کی تشخیص کے لئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیںجویہ ہیں:
مردوںکے لئے ٹیسٹ٭منی کاتجزیہ
٭ہارمون ٹیسٹنگ
٭جینیٹک ٹیسٹنگ
٭خصیے کی بائیوپسی
٭امیجنگ
خواتین کے لئے ٹیسٹ
٭بیض ریزی کی ٹیسٹنگ
٭ہسٹیروسیلپنگوگرافی
٭بیضہ دانی کی ٹیسٹنگ
٭ہارمون ٹیسٹنگ
٭امیجنگ
٭ہسٹیرواسکوپی
٭لیپرواسکوپی
مردوں کے لئے علاج
٭طرززندگی میں تبدیلی
٭ادویات
٭سرجری
٭اسپرم کادوبارہ حصول
عورتوں کے لئے علاج
٭بیض ریزی کوتحریک دینے کیلئے ادویات
٭رحم کے اندرتخم ریزی کرنا
٭بانجھ پن سے بچاؤ کے لئے سرجری
اگرعلاج کے باوجود حمل نہ ٹھہرپائے توایسے جوڑوں کی مدد کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاسکتے ہیں:
٭انٹریسائیٹوپلازمک اسپرم انجیکشن
٭Assisted hatching
٭ڈونراسپرم یاانڈے
٭سروگیٹ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...