سن اسٹروک

414

مختصرجائزہ

سن اسٹروک یا ہیٹ اسٹروک ایک ہنگامی حالت ہے۔جس میں جسم کادرجہ حرارت (104 F یا40 C سے زیادہ)تک پہنچ جاتاہے۔ یہ عام طورپرانتہائی گرمی میں زیادہ باہررہنے اوراضافی جسمانی سرگرمیوں کے سبب ہوتاہے۔اگراس کابروقت علاج نہ کیاجائے تودل،جگر،گردے اورپٹھوں کونقصان پہنچ سکتاہے۔اگرعلاج میںزیادہ تاخیرکی جائے تومزیدنقصان کااندیشہ رہتاہے۔

وجوہات

اس کی دووجوہات ہوسکتی ہیں:
1۔ہائی ٹمپریچرمیں زیادہ دیرباہررہنا
2۔گرمی میں سخت محنت کاکام کرنا
مندرجہ ذیل خطرناک عوامل کسی بھی شخص کے لئے ہیٹ اسٹروک کاسبب بن سکتے ہیں؛
٭سخت گرمی میں اضافی لباس پہننا
٭ڈیہائیڈ ریٹ ہونا
٭الکحل کااستعمال (الکحل کے استعمال سے ڈیہائیڈریشن ہوتی ہے)

علامات

ہیٹ اسٹروک کی مندرجہ ذیل علامات ہیں:
٭ہائی باڈی ٹمپریچر
٭ذہنی حالت میںتبدیلی
٭متلی اورقے
٭سرخ جلد
٭تیزی سے سانس لینا
٭دل کی دھڑکن میںاضافہ
٭سردرد

تشخیص وعلاج

سن اسٹروک کی تشخیص کیلئے مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
٭ریکٹل ٹمپریچر
٭خون ٹیسٹ
٭پیشاب ٹیسٹ
٭پٹھوں کے فنکشن کی جانچ
٭ایکسرے اوردیگرامیجنگ ٹیسٹ(اندرونی اعضاء کے نقصان کی جانچ کرنے کے لئے)
علاج کامقصد مریض کے جسم کے درجہ حرارت کونیچے لاناہے۔

اس سلسلے میں مندرجہ ذیل چند اقدامات کی تجویز دی جاتی ہے۔
1۔مریض کوٹھنڈے پانی میں رکھیں۔
2۔مریض کے جسم کوٹھنڈاکرنے کیلئے ایواپوریش تیکنیک کا استعمال کریں۔
3۔برف اورکولنگ بلینکٹ کااستعمال کریں۔
4۔لرزہ سے بچانے کے لئے مریض کوادویات دیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...