سانپ کا ڈنک

655

مختصرجائزہ

کسی بھی سانپ کے کاٹنے کے واقعات کم ہی ہوتے ہیں لیکن ممکنہ طورپرمہلک ثابت ہوتے ہیں۔سانپ کے زہرکی وجہ سے موت واقع ہوسکتی ہے۔اگرسانپ زہریلانہ ہوتوبھی کاٹنے کے نتیجے میں الرجک ردعمل ظاہرہوسکتا ہے۔

وجوہات

سانپ کے کاٹنے سے زہرجسم کے اندر خون کے ذریعے پھیل جاتاہے جس کے نتیجہ میں علامات ظاہرہوتی ہیں۔

علامات

ان خطرناک علامات کے بارے میں آگاہی ضروری ہے جوسانپ کے کاٹنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔اگرکسی بھی شخص میں یہ علامات دیکھنے میں آتی ہیں توانھیں تشخیص کیا جاتا ہے۔ جیسے اگرمریض بے ہوش ہورہاہواورسانپ کے کاٹنے کے بارے میں بتانے سے قاصرہو۔ سانپ کے کاٹنے کے نتیجے میں عام طورسے مندرجہ ذیل علامات دیکھنے میں آتی ہیں:
٭سانپ کے ڈسنے کے دوپنکچرزخم
٭زخم کے اردگرد سوجن اورسرخی
٭کاٹنے کی جگہ پردرد
٭سانس لینے میں دشواری
٭متلی اورقے
٭دھندلانظرآنا
٭پسینہ اورمنہ سے پانی آنا
٭چہرہ اورجسمانی اعضاء کاسن ہونا
سانپ کی قسم کے مطابق علامات بھی مختلف ہوسکتی ہیں۔

تشخیص وعلاج

کوئی ایسا تشخیصی ٹیسٹ نہیں ہے جوسانپ کے کاٹنے کی تشخیص میں ہماری مدد کرسکے لیکن ہسٹری اورعلامات سانپ کے کاٹنے کی تشخیص کرنے کے لئے کافی ہیں۔
سانپ کے کاٹنے میں فوری طورپرابتدائی طبی امداددیناضروری ہے کیونکہ سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے موت کے امکانات ہوتے ہیں۔ اس کے لئے مندرجہ ذیل ابتدائی طبی امداد کے پروٹوکول پرعمل کرناچاہئے:
٭فوری طورپرمددکے لئے کال کریں۔
٭کاٹنے کا وقت یاد رکھیں۔
٭پرسکون رہیں کیونکہ حرکت کرنے سے زہرجسم میںتیزی کے ساتھ پھیل سکتا ہے۔
٭کپڑے یازیورات وغیرہ اتاردیں کیونکہ کاٹنے کے اردگرد کی جگہ پرسوجن آجاتی ہے۔
٭اگرآپ سانپ کی تصویرلے سکتے ہیں تولے لیں لیکن وقت ہرگزضائع نہ کریں۔
سانپ کے کاٹے کاعلاج کرنے کے لئے عام طورپرڈاکٹرتریاق زہرمارکا انتظام کرے گا جس میں زہرکا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...