کمردر

785

مختصرجائزہ

کمردرد back pain ایک ایساعام مسئلہ ہے جس کی شکایت عام طورسے لوگوں کی اکثریت ڈاکٹرسے کرتی نظرآتی ہے۔یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس سے نمٹنے کے بہت سے طریقے ہیں۔یہ ایک شدید نوعیت کادرد ہوتاہے جولوگوں کوانتہائی تکلیف سے دوچارکردیتاہے۔

وجوہات

بہت سے کیسز میںعمرمیں اضافہ،ورزش کی کمی،اچانک شدید ورزش،اضافی وزن یانفسیاتی مسائل کے سبب کمردردہوتاہے۔اس کی کچھ عام وجوہات یہ ہیں:
پٹھوں کی چوٹ/ کشیدگی
جسمانی کمزوری
انٹرورٹیبل ڈسک کاٹوٹنا،ابھرنایابڑھنا
جوڑوں کادرد
آسٹیوپروسس
Malignancy،خاص طورپرکینسرکی وجہ سے کافی پھیل جاتی ہے۔

علامات

کمردردکی کچھ عام علامات یہ ہیں:
پٹھوں میں چمک/ درد
اچانک رونماہونے والادرد
ایسادرد جوٹانگوںیاکولہوں سے نیچے جاتاہے
لچک اورتحریک کامحدودہونا
بعض علامات ایسی ہیں جواگرکمردرد کے ساتھ ہوں تو فوری طورپرڈاکٹرسے رابطہ کریں جیسے:
مقعد اورمثانے کے مسائل
درد کے ساتھ بخار
شدید چوٹ یاصدمہ کے بعد
مکمل آرام کے باوجوددرد میں کمی کے بجائے شدت آجائے ساتھ ٹانگوں میں کمزوری اورسنسناہٹ محسوس ہو۔

مزید جانئے :10غذاؤں سے کمر درد کا علاج

تشخیص وعلاج

کمردرد کی تشخیص کے لئے معائنے کے بعدوجہ جاننے کے لئے کچھ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں:
۱۔ایکسرے
۲۔سی ٹی / ایم آرآئی
۳۔خون ٹیسٹ
۴۔ہڈی کااسکین
۵۔اعصابی مطالعہ(الیکٹرومایوگرافی)
علاج میں اگرآئس پیک /ہیٹ،دردکم کرنے والی ورزش،درد دورکرنے کی ادویات اورمرہم کے استعمال کے باوجود بھی درد سے نجات نہیں مل پاتی تو پٹھوں کوآرام اورسکون دینے کیلئے فزیکل تھراپی اوربعض ادویات کے استعمال کامشورہ دیاجاسکتاہے جیسے۔
NSaIDs
نارکوٹک پین میڈیکیشن
اینٹی ڈپریسنٹس
انجیکشنز

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...