زکاوائرس

202

مختصرجائزہ

زکاوائرس ایک ایساوائرس ہے جوفلوکی ہلکی علامات کاسبب بنتاہے۔یہ انفیکشن عام طورسے گرم اورنیم مرطوب خطوں یاعلاقوں میں پایاجاتاہے۔یہ وائرس مچھر کے ذریعے منتقل ہوتاہے۔موجودہ دورمیں زکاوائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی تیاری پرکام کیاجارہاہے۔لیکن جب تک اس انفیکشن کی روک تھام کے لئے خود کومچھروں سے بچانابہت ضروری ہے۔

وجوہات

٭ایڈیز فیملی کے مخصوص مچھرکے کاٹنے کی وجہ سے

٭جنسی تعلقات،ایساکم ہوتاہے لیکن رپورٹ کے مطابق یہ وائرس متاثرہ شریک حیات سے جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے۔

٭خون کی منتقلی،یہ وجہ کم ہی ہوتی ہے لیکن خون کی منتقلی کے ذریعے زکاوائرس منتقل ہونے کے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔

علامات

اس انفیکشن کی علامات ہمیشہ مریض کے متاثرہونے کے فوراًبعدہی ظاہرنہیں ہوتیں۔دراصل چارسے پانچ دنوں کے اندرمتاثرہ فرد میں بیماری کی علامات ظاہرنہیں ہوتیں۔جوعلامات عام طورسے ظاہرہوتی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

٭ہلکابخار

٭خراش

٭جوڑوں میں درد

٭سردرد

٭آنکھوں میں سرخی

عام طورپریہ علامات ایک ہفتے کے اندرٹھیک ہوجاتی ہیں۔حاملہ خواتین میں یہ غیرمعمولی چھوٹے سریادیگرپیدائشی دماغ کے امراض کاسبب بن سکتاہے۔بعض اوقات یہ مس کیرج کاسبب بھی بن سکتاہے۔

تشخیص وعلاج

تشخیص کے لئے مریض سے حالیہ سفر کی ہسٹری جانناضروری ہے جہاں سے یہ وائرس منتقل ہواہو۔خون میں زکاوائرس کی موجودگی کاپتہ لگانے کے لئے کچھ بلڈ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔

علاج صرف معاونت کرتاہے اور علاج کامقصد اس کی علامات کودورکرناہے:

٭آرام

٭سیال میں توازن کی بحالی

٭جوڑوں کے درداوربخارسے بچنے کے لئے ادویات جیسے آئبوپروفین اورایسیٹامائنوفین کااستعمال کیاجاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...