اکوپنکچر ٹریٹمنٹ 6 طرح سے صحت کو بہتر بنائے

2,422

موجودہ تیز رفتار زندگی میں اکثر لوگوں کو گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اس درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے تیز دوائوں کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ کم نقصان دہ اور دوائوں کے بغیر علاج کو ہم اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔ ان طریقوں میں ایک طریقہ اکوپنکچر ہے۔ اکوپنکچر چینیوں کا روایتی طریقہ علاج ہے جس میں وہ درد اور دبائو کو کم کرنے کے لیے سوئیوں کے ذریعے علاج کرتے تھے ۔ اس میں مخصوص نروز پوائنٹس پر سوئیاں گھسائی جاتی ہیں ۔ اکوپنکچر کے فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ اس میں درد نہیں ہوتا۔ یہ طریقہ نروز کے کھنچائو اور دبائو سے متعلق علامات کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اکوپنکچر کے کچھ طریقوں کے ذریعے صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

میگرین اور سر درد کے علاج کے لیے :

اکوپنکچر کے ذریعے میگرین کا مکمل طور پر علاج تو نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کی شدت کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔ یہ ذہنی دبائو کی وجہ سے ہونے والے سر درد اور کھنچائو میں بھی آرام پہنچاتا ہے۔ سر درد اور ذہنی دبائو کم کر کے جسم کو سکون پہنچانے کے لیے بھی اکوپنکچر بہترین ٹریٹمنٹ مانا جاتا ہے۔

دوران حمل:

 

جسمانی کھنچاؤ اور لیبر پین کو کم کرنے کے لیے بھی اکوپنکچر کو مانا جاتا ہے ۔ اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کے ذریعے ہارمونز کو متوازن کیا جاتا ہے نئی حاملہ خواتین میں بھی ڈپریشن اور موڈ کے علاج کے لیے اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کیا جاسکتا ہے لیکن دوران حمل جسم کے کچھ حصوں پر اکوپنکچر کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے لیے کسی ماہر اکوپنکچرسٹ کا انتخاب کیا جائے ساتھ ہی گائنی کولوجسٹ سے بھی مشورہ ضروری ہے۔

درد کی شدت کو کم کرتا ہے:

انسانی جسم کی مخصوص جگہوں پر سوئیاں گھسا کر کمر اور گردن کا درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ گٹھیا کے علاج میں بھی اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کیا جاسکتا ہے۔ 2006 ءمیں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کا بھی اکوپنکچر کے ذریعے علاج کافی مفید ہے۔

مزید جانئے :کیا ایکوپنکچر کے ذریعے وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

کیموتھراپی کے بعد :

کیموتھراپی کینسر کے سیلز کو ختم کرنے کے لیے کی جاتی ہے اور اس کے لاتعداد سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں۔ ان کے منفی اثرات کے علاج کے لیے بھی اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کے ذریعے جسم کی توانائی واپس لائی جاسکتی ہے۔ اس سے جسم کی قوت مدافعت بڑھتی ہے جس سے مریض کو اس عرصے میں کم تکلیف ہوتی ہے۔

بے خوابی کا علاج:

اگر آپ کو نیند آنے میں مسئلہ ہوتا ہے اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے تھکن محسوس کرتے ہیں تو اکوپنکچر ٹریٹمنٹ کرواسکتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدگی کے ساتھ اکوپنکچر تھیراپی کرواتے رہتے ہیں ان کی نیند کا معیار بہت بہتر ہوتا ہے اور انھیں آسانی سے نیند آجاتی ہے۔ اکوپنکچر کا ایک اضافی فائدہ یہ ہے بھی ہے کہ کیونکہ اس میں کوئی دوا استعمال نہیں ہوتی اس لیے اس کا کوئی سائیڈافیکٹ بھی نہیں ہوتا۔

اعصابی بیماری کا علاج:

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اعصاب کی کمزوری میںاضافہ ہوتا جاتا ہے لیکن اکوپنکچر کے ذریعے اعصاب کا دماغ سے تعلق قائم کیا جاتا ہے جس سے بیماری کے اثرات کافی حد تک کم کیے جاسکتے ہیں ۔ اکوپنکچر کے ذریعے پارکنسن کی وجہ سے ہونے والے نقصان جیسے رعشہ ، لرزہ اور ڈپریشن کو کم کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو کمر میں درد رہتا ہے یا نیند میں مسئلہ ہوتا ہے تو ان کے لیے اکوپنکچر کا علاج نہایت سازگار اور مفید طریقہ علاج ہے۔ اپنی تکلیف کے لیے کسی اچھے اکوپنکچرسٹ سے رابطہ کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ ہمارا یہ آرٹیکل کس حد تک مفید ثابت ہوا ہے۔

انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں 

تحریر  : سحرش قاضی

ترجمہ   : سعدیہ اویس


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...