ریسٹ لیس لیگ سنڈروم

676

مختصرجائزہ

ریسٹ لیس لیگ سنڈروم ایک ایسی حالت ہے جس میں ٹانگ کوحرکت دینے کی فوری ضرورت محسوس ہوتی ہے۔اس مرض کے نتیجے میں ٹانگ میں بے چینی اوربے آرامی کااحساس ہوتاہے۔ٹانگ کوحرکت دینے سے عارضی طورپربے چینی کا احساس کم ہوجاتا ہے۔یہ شکایت کسی بھی عمرمیں شروع ہوسکتی ہے اوریہ صورتحال آہستہ آہستہ عمرمیں اضافہ کے ساتھ بگڑتی جاتی ہے۔

وجوہات

ریسٹ لیس لیگ سنڈروم کی ابھی تک کوئی مخصوص وجوہات واضح نہیں ہیں۔البتہ اس نظریہ کی حمایت کرنے والی کچھ تحقیقات موجود ہیں۔ اس میں اضافے کے کچھ خطرناک عوامل یہ ہیں:
٭موروثیت
٭پریگننسی

علامات

اس کی بنیادی علامت میں ٹانگ کوحرکت دینے کی فوری ضرورت پیش آناہے۔اس کے ساتھ مندرجہ ذیل علامات بھی ظاہرہوتی ہیں:
1۔یہ احساس آرام کرنے پرہوتاہے– جب مریض کچھ وقت تک ایک ہی جگہ بیٹھارہے جب یہ احساس ہوتاہے۔اسی وجہ سے یہ علامات زیادہ ترشام یارات کے دوران ہوتی ہیں جب مریض لیٹاہوتاہے۔
اس میںمختلف قسم کے احساسات محسوس کئے جاسکتے ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
٭سرکنا
٭کریپنگ
٭کھینچنا
٭درد / ٹیسیں
٭خارش
٭گھبراہٹ
2۔حرکت کرنے پراس احساس میںکمی آتی ہے– جب مریض ٹانگ کوحرکت دیتاہے۔جیسے (ہلکے ہلکے جھٹکے دینا،اسٹریچنگ،اورچلنے سے)یہ احساس رک جاتاہے۔
3۔رات کے وقت ٹانگ کوجھٹکادینا– جب مریض سورہاہوتو پیروں کوجھٹکا اوردھکادیتاہے۔

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص کے لئے مخصوص اصول بنائے گئے ہیں:
٭آپ کواپنے پیروں کوحرکت دینے کی فوری اورناقابل مزاحمت ضرورت ہوتی ہے۔یہ بے آرامی کے احساس عام طورپرجھٹکادینا،سرکنا،کھینچاوٹ،اینٹھن کے ہوتے ہیں۔
٭جب آپ آرام کرتے ہیں تویہ علامات شروع ہوجاتی ہیں جیسے بیٹھے اورلیٹے وقت۔
٭حرکت میں آنے سے وقتی آرام مل جاتاہے جیسے چلنے اوراسٹریچنگ سے۔
٭رات کویہ علامات شدت اختیارکرجاتی ہیں۔
٭ان علامات کی وضاحت دیگر طبی اوررویے کے مطابق مکمل طورپرنہیں کی جاسکتی ہے۔
اگرمریض کی ہسٹری ان معیارات پرپورااترتی ہے تویہ ریسٹ لیس لیگ سنڈروم کے طورپرتشخیص کیاجاسکتاہے۔
اس کاعلاج ادویات کی مدد سے کیاجاتاہے۔اس کے علاج میں استعمال ہونے والی مختلف ادویات درج ذیل ہیں:
٭دماغ میں ڈوپامائن کے اضافہ کے لئے ادویات
٭کیلشیم چینلز پراثراندازہونے والی ادویات(پریگابالن، نیورونٹن)
٭اوپیوآئڈز
٭پٹھوں کے آرام اورسکون کے لئے
٭نیند کی دوا


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...