اندام نہانی کا انفیکشن

1,522

مختصرجائزہ

ایسٹ انفیکشن عام طورسے اندام نہانی کافنگل انفیکشن ہے۔اس انفیکشن کی وجہ سے اندام نہانی اوراس کے اطراف موجودٹشوز میں سوزش ہوجاتی ہے۔یہ بہت عام مسئلہ ہے اوراکثرخواتین کواپنی زندگی میں ایک باراس انفیکشن کاسامنارہتاہے۔ یہ انفیکشن جنسی تعلقات کے نتیجے میںاندام نہانی کے منہ کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے لیکن اسے جنسی طورپرمنتقل ہونے والے مرض تصورنہیںکیاجاتا۔

وجوہات

اندام نہانی میں عام طورسے فنگس(کینڈیڈا) پایاجاتاہے۔فنگس بڑھنے کی وجہ سے ایسٹ انفیکشن کی علامات ظاہرہوتی ہیں۔فنگس میں اضافہ کی چندوجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
٭اینٹی بائیوٹکس کااستعمال–اس کا زائد استعمال لیکٹوبیسیلس (جوعام طورسے اندام نہانی میں موجود ہوتے ہیں)کی موت کاباعث بن سکتاہے۔لیکٹوبیسیلس ایک ایسڈ تیارکرتاہے جوکینڈیڈاکی افزائش روکتاہے۔
٭حمل
٭ذیابیطس کاکنٹرول میں نہ ہونا
٭قوت مدافعت کی کمزوری
٭ایسی گولیوں کااستعمال جن سے اسٹروجن کی پیداوارمیں اضافہ ہو(مانع حمل گولیاں ،ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپیز)

علامات

ایسٹ انفیکشن کی علامات معتدل ہوتی ہیں جومندرجہ ذیل ہیں:
٭اندام نہانی میں شدید خارش
٭مباشرت اورپیشاب کرنے کے دوران جلن کااحساس
٭سرخی اورسوجن
٭درداورزخم
٭ریش
٭ڈسچارج– نرم ،ڈیلے دارسفیدشکل میں ہونا

تشخیص وعلاج

ایسٹ انفیکشن کی تشخیص کیلئے مناسب ہسٹری اورپلوک کامعائنہ ضروری ہے۔اس کے علاوہ تشخیص کی تصدیق کے لئے اندام نہانی سے خارج ہونے والی رطوبتوں کے نمونے کاٹیسٹ کیاجاتاہے۔
علاج کیلئے ازول ادویات کااستعمال کیاجاتاہے۔یہ زیادہ تربیرونی استعمال کی کریمیں ہوتی ہیں لیکن مرہم،گولیاںاورعلاجی بتی بھی دستیاب ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...