تپ دق

1,042

مختصرجائزہ

تپ دق انتہائی متعدی اورمنتقل ہونے والامرض ہے۔یہ عام طورپرپھیپھڑوں میں ہوتاہے لیکن جسم کے دیگراعضاء تک بھی پھیل سکتاہے۔یہ چھوت کی بیماری ہے جومائیکوبیکٹیریم ٹیوبرکلوسس کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ بیماری عام طورسے ترقی پذیرممالک میں زیاہ پائی جاتی ہے۔ایچ آئی وی کے مریضوں میںٹی بی کے زیادہ خطرات پائے جاتے ہیں۔مدافعتی نظام کمزورہونے کے سبب مریض انفیکشن سے لڑنے میں ناکام رہتاہے۔

وجوہات

یہ ایک مہلک بیماری ہے جومائیکروبیکٹیریم کی وجہ سے پیداہوتی ہے۔یہ بیکٹیریاہواکے ذریعے بھی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوجاتاہے۔اس کامطلب یہ ہے کہ اگرٹی بی کامریض کھانسے،چھینکے،بات کرے،ہنسے،کلی کرے اورتھوکے توہوامیں جراثیم منتقل ہوجاتے ہیں۔جب کوئی صحت مند شخص اس ہوامیں سانس لیتاہے تووہ شخص بھی متاثرہوسکتاہے۔ اگرآپ کسی متاثرہ شخص کے ساتھ رہتے ہیں تومتاثرہوسکتے ہیںلہٰذااحتیاط لازمی برتیں۔

علامات

ٹی بی کی دواقسام ہیں ایک طے شدہ شکل اورایک غیرفعال شکل ہے۔جس میں کوئی علامات نہیں ہوتی ہیں۔لیکن بعدمیں جب بیماری فعال ہوتی ہے تومریض پراس کی علامات ظاہرہوتی ہیں۔ٹی بی کی فعال شکل میں مندرجہ ذیل علامات ظاہرہوتی ہیں۔

٭تین ہفتوں سے زائد کھانسی

٭کھانسی میںخون آنا

٭بخار

٭ٹھنڈ

٭رات کوپسینہ آنا

٭بغیر وجہ کے وزن میں کمی

٭بھوک میں کمی

یہ علامات متاثرہ عضوکے مطابق مختلف ہوتی ہیں۔مثال کے طورپرپیٹ کی ٹی بی اسہال کے ساتھ ظاہرہوتی ہے۔ریڑھ کی ہڈی کی ٹی بی کمردردکے ساتھ ظاہرہوتی ہے۔

تشخیص وعلاج

علامات کی بنیادپراور مریض کی طبی جانچ کے بعدجونشانیاں ملتی ہیں ان سے ٹی بی تشخیص آسانی سے کی جاسکتی ہے۔تاہم مندرجہ ذیل ٹیسٹ تشخیص کی تصدیق میں مددگارثابت ہوتے ہیں:

٭پی پی ڈی ٹیوبرکولن اسکن ٹیسٹ

٭خون کاٹیسٹ

٭سینے کاایکسرے

٭سینے کاسی ٹی اسکین

٭بلغم / تھوک ٹیسٹ (بلغم میں بیکٹیریاکی موجودگی کی جانچ پڑتال کے لئے)

ٹی بی کے علاج کے لئے نوماہ کاچارادویات پرمشتمل کورس ضروری ہے۔اس کے علاج کے لئے عام طورپراستعمال ہونے والی ادویات یہ ہیں:

٭Isoniazid

٭Rifampin

٭Ethambutol

٭Pyrazinamide

ادویات کایہ کورس پورے نوماہ تک کرناانتہائی ضروری ہے۔کورس مکمل نہ کرنے کی صورت میں بیماری واپس آسکتی ہے۔اس صورتحال میں یہ بیماری علاج کیلئے ادویات کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...