گردوں کی پتھری

745

مختصرجائزہ

سخت ،ٹھوس ،دیگرمعدنیات کامجموعہ اورنمک جوگردوں کے راستے میں رکاوٹ کاسبب بن سکتے ہیں اسے گردے کی پتھری کہتے ہیں۔یہ پتھرپیشاب کی نالی میں جوگردوں سے مثانہ تک جاتی ہے کہیں بھی موجود ہوسکتے ہیں۔پیشاب میں حد سے زیادہ تکلیف ہونے کے باوجودبعض کیسز میں یہ اپنی جگہ نہیں چھوڑتے۔کچھ صورتوں میں یہ انفیکشن کاسبب بن سکتے ہیں جس کے لئے سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

وجوہات

گردوں میں پتھری اس وقت ہوتی ہے جب پیشاب میںکیلشیم،نمک ترش یایورک ایسڈ موجود ہوتاہے۔یہ مخصوص غذائیں خاص طورپرکیلشیم اورنمک والے کھانے،پیشاب میںانفیکشن یامندرجہ ذیل خطرناک عوامل پرمنحصرہے:

٭خاندانی اورذاتی ہسٹری

٭ڈیہائیڈریشن

٭ہائی سوڈیم یاہائی پروٹین ڈائیٹ

٭موٹاپا

٭گیسٹرک بائی پاس سرجری

٭انفلیمیٹری باؤل کے امراض

٭دائمی ڈائیریا

٭پیشاب کی نالی کے انفیکشن

٭دیگرمیڈیکل صورتحال(ہائیپرپیراتھائی رائڈزم،رینل ٹیوبیولرایسیڈوسز،سسٹینیوریا)

علامات

گردوں میں پتھری کی علامات اس وقت ظاہرہوتی ہیں جب وہ پیشاب کے راستے کی طرف منتقل ہوتی ہیں۔خصوصاً وہ نالی جوگردوں سے پیشاب مثانہ میں لے جاتی ہے۔گردے میں پتھری کی کچھ علامات مندرجہ ذیل ہیں:

٭پیچھے کی جانب اورپسلیوں کے نیچے سائڈ میں بہت شدید درد

٭ایسادرد جوپیٹ سے نیچے جاتاہوامحسوس ہو

٭ایسادرد جس کی لہریں اورارتعاش شدت سے محسوس ہو

٭سرخ ،براؤن یاگلابی پیشاب

٭پیشاب میں خون

٭پیشاب میں تکلیف

٭متلی اورقے

٭بخاراورٹھنڈ(اگرانفیکشن ہوتو)

تشخیص وعلاج

اس کی تشخیص میڈیکل ہسٹری ،طبی معائنہ ،بلڈ ٹیسٹ ،امیجنگ اسٹڈیز جیسے ایکسرے،الٹراساؤنڈ،سی ٹی اسکین اورپیشاب کاکیمیائی تجزیہ کرنے کے بعد کی جاتی ہے۔

پتھری اگرچھوٹی یامعمولی ہوتودرد کش ادویات اورزیادہ پانی پینے سے نکل جاتی ہے۔تاہم پتھری بڑی ہونے کی صورت میںانفیکشن یابلیڈنگ ہوسکتی ہے۔اسی لئے علاج کے لئے پتھری کوتوڑنے کاعمل کیاجاتاہے۔جس کے ریزے بعد میں پیشاب کی نالی سے خارج ہوتے رہتے ہیں۔اگرپتھری پیچیدگیوں کاباعث بنے توسرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔



شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...