کارپل ٹنل سنڈروم

785

مختصرجائزہ

ہتھیلی میں موجودوسطی عصب کادبناجس کاراستہ کلائی کے اندرہوتاہے اس کے نتیجے میں انگلیوں میں درد ہوتاہے۔یہ انگوٹھے،شہادت کی انگلی اوردرمیانی انگلی کی طرف ہوتاہے۔اس حصے میں درد،سن ہونا اورسنسناہٹ کی شکایت کارپل ٹنل سنڈروم کہلاتی ہے۔یہ صورتحال عارضی ہوتی ہے اورآرام سے ٹھیک ہوجاتی ہے اورکبھی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

وجوہات

اس حالت کی علامات وسطی نس دبنے کی وجہ سے ظاہرہوتی ہیں۔یہ کلائی کے ایک سادہ سے فریکچرکی وجہ سے بھی ہوسکتاہے۔سوزش کے سبب بھی جوڑوں کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔اس کے کچھ خطرناک عوامل یہ ہیں:
٭خواتین جنس
٭اناٹومکلی اسمالیرٹنل
٭ذیابیطس
٭موٹاپا
٭حمل
٭تھائی رائڈ کامرض
٭کڈنی فیلیر
٭باربارکلائی کی موومنٹ

علامات

کارپل ٹنل سنڈروم کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭انگوٹھے،شہادت کی انگلی اوردرمیانی انگلی میںسنسناہٹ ،درد اورسن ہونا
٭ہاتھ میں کمزوری محسوس ہونا،خاص طورپرکلائی میں
٭ہتھیلی اورکلائی میں درد اورتکلیف

تشخیص وعلاج

عام طورسے طبی معائنہ خاص طورپرکلائی اوراس سے متعلقہ حصے کی حرکات اورمریض کی ہسٹری جاننے کے بعد اس مرض کی تشخیص کی جاتی ہے۔تشخیص کے لئے ایکسرے ،الیکٹرومایوگرافی اوراعصا ب کی ترسیل کامطالعہ کیاجاسکتاہے۔
علاج میں اگرآرام ،آئس اورگرم پیک کے استعمال سے مدد نہیں ملتی توذیل میں دی گئی تھراپیز کااستعمال کیاجاسکتاہے۔
٭رسٹ اسپلنٹنگ
٭این ایس اے آئی ڈی
٭کارٹی کواسٹیرائڈ
٭عصبی دباؤ دورکرنے کے لئے سرجری


 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...