زبان کی صحت

573

مختصرجائزہ

زبان جسم کے اہم اعضاء میں سے ایک ہے۔یہ جی آئی ٹی(معدہ اورآنتوں کی نالی) کی گزرگاہ ہے۔ اسی لئے زبان کی مناسب صحت اورصفائی کاخیال رکھنابے حد ضروری ہے۔منہ کی صحت  oral-health کومتاثرکرنے والے چند عام امراض مندرجہ ذیل ہیں:
٭زخم یاچھالے
٭ہونٹوں کاناسوری زخم
٭Thrush قلاع
٭خشک منہ
٭مسوڑھوں یادانتوں کے مسائل

وجوہات

منہ کی صحت کی خرابیوں کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں:
٭منہ کی ناقص صفائی
٭قوت مدافعت کی کمی
٭تمباکونوشی
٭جینیاتی

علامات

منہ کی صحت سے منسلک علامات مندرجہ ذیل ہیں:
٭درد
٭سوزش/انفیکشن
٭لعاب خیزی کی کمی
٭کھانے کی صلاحیت میں کمی
٭منہ کی بدبو
٭دانتوں کی سڑن

تشخیص وعلاج

منہ کی صحت کے مسائل کی تشخیص کے لئے طبی معائنہ سب سے اہم تشخیصی ہتھیار ہے۔
علاج میں مریض کے مجموعی منہ کی صحت اورصفائی کوبہتربناناشامل ہے۔منہ کے زخموں اورالسرکے علاج کے لئے چندمرہم استعمال کئے جاسکتے ہیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...